30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولایجب بخلاف صدقۃ الفطر۔والفتوٰی علی ظاہر الروایۃ [1] اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
سے مستحت ہے واجب نہیں بخلاف صدقہ،فطر کے،اور فتوٰی ظاہر روایۃ پرہے اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۲۹: از دیورنیاں ضلع بریلی مسئولہ رحیم بخش بروز شنبہ ۱۳۳۴ھ
جناب مولوی صاحب قبلہ ! بعض ادائے آداب کے عرض ہے دیگر احوال یہ ہے ایك شخص نے ایك راس بکری عیدالاضحی کو قربانی کی اور اس کی کلیجی ٹول اور خاسہ میں باند ھ کر قبرکہنہ میں دفن کیا اور راس مذکور کا گوشت سب تقسیم کردیا،اپنے لئے قطعی نہیں رکھا،محلہ والوں نے سبب دریافت کیا تو اس نے جواب دیا کہ مجھ کو اپنے فعل کا اختیار ہے۔تحریر فرمائے کہ یہ قربانی جائزیا کیا قصہ ہے۔معلوم ہوتاہے کہ اس نے کوئی ٹوٹکا کیا ہے۔تحریر فرمائے کہ کیا وجہ ہے؟
الجواب:
کلیجی دفن کرنا مال ضائع کرناہے اور اضاعت مال ناجائز۔اگر اس نے بہ نیت قربانی جانور مولا تعالٰی کے لئے ذبح کیا تو قربانی ہوگئی اور بعد کو اس کایہ فعل منافی قربانی نہیں اور اگر سے سے اس کا ذبح ہی کسی ٹوٹکے یا عمل کے لئے تھا نہ بہ نیت ادائے واجب،تو قربانی نہ ہوئی۔وھو تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۰: از موضع بہدور ضلع پٹنہ مرسلہ مولوی عبدالحکیم صاحب ڈاکخانہ سرمرہ بروز چہار شنبہ ۴ ذیقعدہ ۱۳۳۳ھ
ورثۃ الانبیاء کیاحکم دیتے ہیں اس مسئلہ میں کہ منجانب میت جو قربانی دی جائے اس گوشت کو کس طرح تقسیم کیا جائے،اس کا رواج ہے کہ ایك حصہ خویش واقرباء اور ایك وقف علی المساکین اور تیسرا حصہ وقف کیا جاتاہے۔مع دلیل جواب ارشاد ہو۔ بینوا توجروا
الجواب:
اس کے بھی یہی حکم ہیں جو اپنی قربانی کے کہ کھانے،کھلانے،تصدق،سب کا اختیار ہے اور مستحب تین حصے ہیں،ایك اپنا،ایك اقارب،ایك مساکین کا،ہاں مگر میت کی طر ف سے بحکم میت کرے۔تو وہ سب تصدق کی جائے۔ ردالمحتارمیں ہے:
|
من ضحی عن المیت یصنع کما یصنع فی اضحیۃ |
اگرمیت کی طرف سے قربانی کی تو صدقہ اور کھانے میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع