دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

ہاں اس کا ثواب یا گوشت جسے چاہے دے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۴:            از شہر بریلی مدرسہ منظر الاسلام مسئولہ عزیز احمد فرید پوری          ۲۵ ذی الحجہ ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قربانی عید الاضحی کے پوست کی قیمت گوشت کی طرح تین حصوں میں پر تقسیم کی جائے یا تمام وکمال قیمت خیرات کردی جائے،اور کھال کا اپنے صرف میں لانا صاحب قربانی کے لئے جائز ہے یانہیں؟ اور کھال قربانی کی قیمت سید کو دینا جائزہے یانہیں؟ درصورت عدم جواز کوئی شرعی حیلہ تحریر فرمائیے۔بینوا توجروا

الجواب:

کھال اپنے تصرف میں صرف کرنا لاسکتاہے جس میں کھال باقی رہے۔مثل مشک،ڈول یا کتاب کی جلد بناسکتاہے،کھال اگر اپنے خرچ میں لانے کی نیت سے داموں کو بیچی تو وہ دام تمام خیرات کرے،یعنی فقیر محتاج مصرف زکوٰۃ کو دے،سیدکو نہیں دے سکتا،اور اگر سیدکو دینے کی نیت سے بیچی تو وہ دام سید کو دے،تین حصوں کاحکم گوشت میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۵:از موضع ڈوالہ ویرم تحصیل ضلع امرتسر مرسلہ میاں شمس الدین صاحب حنفی قادری   ۷ ذی الحجہ ۱۳۳۲ھ

مولوی غلام قادر صاحب بھیروی نے مسئلہ قربانی اور کتاب اسلام میں لکھا ہے کہ اگر غنی قبل از ایام عید قربانی خریدے وہ واجب بالنذر ہوجائے گا وہ سب گوشت فقراء کو صدقہ کرے آپ نہ کھائے،ایسے ہی فقیرجس پر قربانی واجب نہیں،لیکن اس نے کتاب کا حوالہ نہ دیا،اس لئے بعض جہلاء احناف کو تردد ہے۔براہ مہربانی حوالہ کتب سے ارشاد ہو،اوریہ بھی تحریر فرمائیں کہ کس قرینہ میں قربانی قبل از عید بعد طلوع آفتاب عندالحنفیہ جائزہے۔یا باوجود قریہ جامع ہونے کے بھی بعد طلوع قربانی درست ہے کیونکہ کتب فقہ میں لفظ دیہ یعنی گاؤں واقع ہے اور بعض کتب میں لکھا ہے کہ جس گاؤں میں چند کس حر بالغ آزاد ہو جمعہ واجب ہے۔جب جمعہ واجب ہوا تو عید بھی وہاں درست ہوگی،پھر بعد عید قربانی ہوگی یا بعد طلوع قبل از عید؟ جواب بواپسی ڈاك مرحمت ہو۔والسلام۔

الجواب:

فقیر اگر بہ نیت خریدے اس پر خاص اس جانور کی قربانی واجب ہوجاتی ہے۔اگر جانور اس کی مالك میں تھا اورقربانی کی نیت کرلی یا خریدا،مگر خریدتے وقت نیت قربانی نہ تھی،تو اس پر وجوب نہ ہوگا،غنی پر ایك اضحیہ خود واجب ہے۔اور اگر اورنذر بصیغہ نذر کرے گا تو وہ بھی واجب ہوگا۔اس


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن