دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

الجواب:بیع نفس ایجاب وقبول سے تمام ہو مبیع ملك مشتری میں داخل اور ثمن ذمہ پر لازم ہوتی ہے ادائے ثمن حصول ملك کے لئے شرط نہیں اگر نہ دے گا تو بائع کا مدیون رہے گا مبیع میں ملك تام ہے۔

فی التنویر اذ وجدا(ای الایجاب والقبول)لزم البیع [1]۔

تنویر میں ہے۔جب ایجاب وقبول پایا جائے بیع لازم ہوجاتی ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

وصح بثمن حال ومؤجل الی معلوم [2]۔

نقد اور ادھار مقرر مدت ہو تو بیع جائز ہے۔(ت)

پس جب شرکائے مشترین مالك گاؤ تھے اور انھوں نے بہ نیت اضحیہ قربانی کی،سب کی قربانی اداہوگئی،ثمن کا مطالبہ اس شریك پر رہا اگر و ہ نیت قربانی سے دست بردار ہوکر اصلا ذبح نہ چاہتا یا خالی گوشت وغیرہ امور غیر قربت کی نیت سے ذبح چاہتا اور ایسی حالت میں بقیہ شرکاء بہ نیت قربانی ذبح کرلیتے تو کسی کی قربانی ادانہ ہوتی کہ ان میں ایك شریك کی نیت تقرب نہیں۔

فی التنویر ان کان شریك الستۃ نصرانیا او مرید اللحم لم یجز عن واحد [3]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

تنویر الابصار میں ہے اگر قربانی کرنیوالے کے ساتھ باقی چھ میں کوئی نصرانی یا گوشت کے ارادے سے شریك ہو تو کسی کی قربانی صحیح نہ ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۲۳:                            مرسلہ صاحب علی طالب علم از جاورہ                            ۱۴ صفر المظفر ۱۳۳۵ھ

ایك گائے کو چھ شخصوں نے قربانی کی،ایك کے دو حصے نفلی اور پانچ شخصوں کے واجبی،تو کیا دو حصہ والا شخص بعد ذبح گائے،قبل تقسیم گوشت کے ایك حصہ میں دوسرے شخص کو شریك کرسکتاہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

قربانی اراقہ دم کا نام ہے اور اب اراقہ دم ہوگئی تو دوسرے کی طرف اس کا انتقال ناممکن ہے


 

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار  کتاب البیوع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۵

[2] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب البیوع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۶

[3] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الاضحیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن