30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماتحتی میں کام کرتاہوں،وہ بھی اہل ہنود ہیں،اس نے بابوں سے آکر کہا کہ وہ میری گائے واپس کرادی جائے،انھوں نے میرے مکان پر آدمی روانہ کیا کہ اس کو مبلغ پانچ روپیہ نفع لےکر واپس کردوں میں نے نہیں واپس کی،میں کام پر اپنے گیا تو بابو نے کہا کہ وہ گائے واپس کردو،میں نے اس سے انکار کیا،تو انھوں نے ایك پولیس کے داروغہ سے بہت بڑا زور ڈال کرکہا،اور یہ بھی کہا کہ اگر نہیں دوگے تو ہم تم کو نوکری سے برخاست کردینگے،تو میں بسبب نوکری جانے کے پانچ روپیہ نفع لےکر گائے واپس کردی،اور مبلغ چالیس للعہ روپیہ کی فورا اور گائے قربانی کے واسطے لایا،اب اس میں سے دس روپیہ بچے اس کا کیا کیا جائے، اور لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ تم نے پانچ روپیہ لےکر گائے دی،اور میں نے مجبورا دی،اور مجھ کو یہ بھی اندیشہ تھا کہ میری ملازمت جاتی تھی،اور مجھ کو یہ بھی اندیشہ تھا کہ میں مال گودام ریلوے میں کام کرتاہوں شاید کچھ الزام نہ لگادیں،یہ وجہ تھی فقط۔بینوا توجروا
الجواب :
اگر وہ شخص صاحب نصاب ہے اور اگریہ بیان واقعی ہے تو اس پر کچھ الزام نہیں اور جو پانچ روپیہ نفع کے لئے ان کا تصدق کردینا چاہئے اوریہ گائے جو پانچ کم کرکے خریدی اس کمی کا کوئی معاوضہ اس پر نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۱۴ تا ۲۱۵: از کرتوئی ضلع بدایوں مسئولہ برادرم عزیزم مولوی محمد رضاخاں صاحب سلمہ ۶ ذی الحجہ ۱۳۱۹ھ
(۱)بحضور قبلہ وکعبہ دارین مدظلہم العالی بجاہ النبی الرؤف الرحیم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔سلامت سنت اسلام کے بعد عرض ہے کہ قربانی کی غرض سے دوگائیں خریدنے کو چماروں کو روپیہ دے کر بھیجا،وہ دو گائیں خرید لائے جو گراں قیمت ثابت ہوئیں،اس پر اور دو گائیں منگوائیں،وہ بھی بسبب گرانی قیمت کے،اور یہ کہ ان مؤخر گائیوں ہی سے ایك پرگابھن کاخیال ہے۔جس نے فروخت کی وہ جولاہے کہتاہے کہ گابھن ہوگئی ہے مگر ابھی کہل تھن ہے۔جس کو اور لوگ بھی گابھن کہہ سکیں،صرف دو جانیں کاخیال قربانی کا تھا آیا ان گائیوں کافروخت کرناجائز ہوگا یانہیں؟ ان کے عوض میں اپنی گائیں دے سکتاہوں یا نہیں۔ایك گائے پارسال قربانی کے واسطے منگوائی تھی(ان چاروں کو وقت آنے کے قربانی کے واسطے نامزد نہیں کیا،پارسال والی کو نامزد کردیا تھا)روانگی کے وقت لنگڑی ہوگئی بریلی جانے کے قابل نہ رہی اب اچھی ہے دو مہینہ بعد اندازا بپا چلے گی،اس کی نسبت کیا حکم ہے؟ آیا وہ میرا مال ہے یا قربانی کا؟
(۲)قرآن مجید بائیں ہاتھ میں باوضو لے کر تلاوت جائز ہے یانہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع