دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اس کا گوشت کھانا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب: بلا شبہ جائز ہے جس کے جواز میں اصلا گنجائش کلام نہیں،فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:

لو ان جدیا غذی بلبن الخنزیر لا باس باکلہ،لان لحمہ لایتغیر وما غذی بہ یصیر مستھلکا لایبقی لہ اثر [1]۔

اگر بھیڑ کے بچے نے خنزیر کے دودھ سے غذا پائی تو اسکے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اس سے اس کا گوشت متغیر نہیں ہوتا اور جو غذا اس نے کھائی وہ ختم ہوگئی اس کا کوئی اثر باقی نہ رہا(ت)

فتاوٰی کبری وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

الجدی اذا کان یربی بلبن الاتان والخنزیر ان اعتلف ایاما فلا باس،لانہ بمنزلۃ الجلالۃ،والجلالۃ اذا حبست ایا مافعلفت لا باس بہا فکذا ھذا [2]۔

بھیڑکے بچے نے اگر گدھی کے دوھ یا خنزیر کے دودھ سے پرورش پائی اور پھرچند روز چارہ دکھایا تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ یہ گندگی کھانیوالے جانور کی طرح ہے کہ جب اس کو چند روز قیدرکھا تو ا نے چارہ کھایا تو اس میں کوئی حرج نہیں تو یہ بھی ایسے ہے۔(ت)

اور شوہر کے حق میں اگر ضاعت کا خیال ہو تو محض جہل،اول تو عمر رضاعت کے بعد رضاعت نہیں،اور شوہر اتنی ہی عمر کا بچہ ہو بھی تو شیر زن مستہلك ہوگیا،گوشت کھانا دودھ پینا نہیں،درمختارمیں ہے:

لایحرم المخلوط بطعام وکذا لو جَبَّنَہ،لان اسم الرضاع لایقع علیہ بحر،اھ ملخصا[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

طعام میں دودھ مخلوط ہوجانے سے حرمت پیدا نہیں ہوتی اور یونہی اگر دودھ سے پنیر بنالیا تو حرج نہیں کیونکہ دودھ پلانے کا اطلاق اس پرنہیں ہوتا،بحر اھ ملخصا۔واﷲ تعالی اعلم۔

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الصید والذبائح  نولکشور لکھنؤ ۴ /۷۵۲

[2] فتاوٰی ہندیہ  بحوالہ الفتاوٰی الکبرٰی کتاب الذبائح الباب الثانی  نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۲۹۰

[3] درمختار کتاب النکاح باب الرضاع مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۲۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن