دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

خیال نہیں کرسکتا،عجائب المخلوقات وغرائب الموجودات میں ہے:

یجلب من الہند نوع من الضان علی صدرہ الیۃ وعلی کتفہ الیتان وعلی فخذیہ الیتان،وعلی ذنبہ الیۃ، و ربما تکبر الیۃ الضان حتی تمنعہ من المشی فیتخذ لا لیتہا عجلۃ توضع علیہا،وتشد الی صدرہا فمتشی الضان وتجری العجلۃ الالیۃ علیہا [1]۔

ہندوستان سے ایك قسم کی بھیڑ لائی جاتی ہے اس کی چھاتی پر چکی،اس کے کندھوں پر دو چکیاں اور اس کی دونوں رانوں پر دو چکیاں اور اس کی دم پر ایك چکی ہوتی ہے۔اور کبھی یہ چکی اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اس کا بوجھ اس کے چلنے سے مانع ہوتاہے تو اس کی چکی کے نیچے ریڑھی بنائی جاتی ہے جس کو اس کی چھاتی سے باندھ دیتے ہیں تو وہ ریڑھی چکی کو اٹھائے پھرتی ہے۔(ت)

اسی طرح حیاۃ الحیوان میں ہے:الی قولہ تمنعہ من المشی [2](چکتی اس کے پلنے سے مانع ہے۔تک)۔

جسے اس قدر کافی نہ ہو ہمارا رسالہ عربیہ ھادی الاضحیہ بالشاۃ الہندیۃ ۱۳۱۴ھ ملاحظہ کرے کہ بتوفیق علام تحقیق مرام بمالا مزید علیہ ہے۔و ﷲ الحمد۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۴:            از ضلع آرہ ڈاکخانہ وقصبہ دائی ساگر مسئولہ محمد یوسف

خصی سال سے کم عمر والے کی قربانی جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

چھ مہینے تك کا ایسا فربہ مینڈھا کہ سال بھر والوں کے ساتھ ہو تو دور سے تمیز نہ ہو اس کی قربانی جائز ہے اگر چہ خصی نہ ہو،اور بکرا سال بھیر سے کم کا جائز نہیں اگر چہ خصی ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۵ تا ۲۰۶: از ریاست جے پور سوائی تکیہ آدم شاہ گھاٹ دروازہ مرسلہ مولانا عبدالرحمن اعظمی مئوی صاحب مورخہ ۲ ذی الحجہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بکرا بکری اگر سال بھر سے کسی قدر کم کا ہو مثلا گیارہ مہینہ یا کم وبیش کا،تو اس کی قربانی جائز ہے یانہیں،اگر جائز نہیں تو اس جانور کو جس پر نیت قربانی کی ہوچکی ہے اور پورے سال بھرکا نہیں ہے۔تو کیا کرنا چاہئے۔اور اگر جائز ہے یك سال سے


 

 



[1] عجائب المخلوقات وغرائب الموجوداست تحت لفظ ضان مصطفی البابی مصر ص۲۴۹

[2] حیاۃالحیوان باب الضاد المعجمۃ تحت لفظ الضائن مصطفی البابی مصر ۲ /۶۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن