دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اشعۃ المعات میں فرماتے ہیں:

بدانکہ اضحیہ جائز نیست مگر از ابل وبقر وغنم وغنم دو صنف است،معز کہ آنرا بز گویند،وضائن کہ آنرا میش خوانند،ودر جمع ایں اقسام ثنی شرط ست،مگر از ضان کہ جذعہ ہم درست ست،و درست نیست از معز [1]۔

جان لینا چاہئے کہ قربانی صرف اونٹ،گائے اور بکری کی جائز ہے۔بکری دوقسم ہے۔ایك معز کی جس کو بز بکری کہتے،اور دوسری ضأن جس کو میشہ کہتے ہیں،ان تمام اقسام میں کامل سال شرط ہے۔مگر ضان کہ ا س کا جذعہ بھی جائز ہے اور بکری(معز)میں یہ جائز نہیں ہے۔(ت)

کیا اس ارشاد سے بھی زیادہ کوئی تصریح صریح درکارہے۔اور بفرض باطل اگر بھیڑ کو ضان میں داخل نہ مانئے اور اس کا اہل وبقر ومعز اونٹ گائے بکری سے نہ ہونا بدیہی،تو حاصل یہ رہے گا کہ کہ وہ بہیمۃ الانعام کی چاروں قسم سے خارج ہے،اور بالاجماع قربانی تو صرف انھیں چار قسم پر محدود،تو بھیڑ اگر ضان نہیں،تو واجب کہ سرے سے اس کی قربانی بھی باطل ہو اگرچہ کتنی ہی عمر کی ہو،نہ یہ کہ قربانی جائز ہونےکو تو وہ ضان میں داخل اور ششماہہ جائز نہ ہونے کو ضان سے خارج،یہ جہل صریح وتعسف قبیح ہے غرض حکم واضح ہے۔اور مسئلہ روشن،اور اس کا خلاف نہ بین،نہ مبین،بلکہ باطل بین،عبارت نہایہ منقولہ استفاء مذکورہ فتاوٰی کو اگر بعد ادراك معنی ضان لحاظ کیجئے تو صراحۃ ہمارا ہی مطلب اس سے ثابت اور تحقیق معنی ضان کی نظر سے دیکھئے تو راسا بے علاقہ وساکت،ہاں مجیب لکھنوی کو وجہ اشتباہ عبارت منح الغفار واقع ہوئی کہ الضان ماتکون لہ الیۃ [2](ضان وہ جس کی چکّی ہوتی ہے۔ت)وہم گزرا کہ الیہ خاص چوڑی چکی چکتی کو کہتے ہیں جس میں بکثرت چربی ہو،لہذا ضان بالتخصیص صنف دنبہ کا نام خیال کیا حالانکہ غنم میں الیہ مطلقًا دم گوسپند کا نام ہے۔کبر وصغر وطول وقصر وغیرہا کچھ اس میں شرط نہیں، نہایہ ابن اثیر ومجمع بحارالانوار میں ہے:

الیات جمع الیۃ وھی طرف الشاۃ [3]۔

الیہ کی جمع الیات ہے اور وہ بھیڑ کی دم ہوتی ہے۔(ت)

 


 

 



[1] اشعۃ اللمعات کتاب الصلٰوۃ باب الاضحیہ الفصل الاول مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۶۰۸

[2] ردالمحتار بحوالہ منح الغفار کتاب الاضحیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۰۴،حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار بحوالہ المنح الغفار دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۱۶۴

[3] مجمع بحارالانوار باب الہمزہ مع اللام(الئی) مکتبہ دارالمدینۃ المنورۃ ۱/ ۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن