30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذوات الشعر من الغنم [1]۔ |
جنس معز ہے۔(ت) |
معالم التنزیل میں ہے:
|
الضان والنعاج ھی ذوات الصوف من الغنم والمعز والمعزی ذوات الشعر من الغنم [2]۔ |
بکری کی اون والی جنس ضان اور نعاج ہے اور بالوں والی معز اور معزی ہے(ت) |
جامع الرموز پھر ردالمحتار میں ہے:
|
الضان ماکان من ذوات الصوف والمعز من ذوات الشعر [3]۔ |
ضان وہ ہوتی ہے جو اون والی ہو اورمعز بالوں والی۔(ت) |
اب یہ دیکھنے سے معلوم ہوتاہے کہ بھیڑ کے بدن پر اون ہوتی ہے یا بال۔
(۴)علامہ دمیری نے حیوۃ الحیوان الکبری میں صاف حصر فرمادیا کہ اون صرف ضان کے لئے ہوتی ہے،لفظ غنم میں فرماتے ہیں:
|
صوف الضان من شعر المعز واعز قیمۃ ولیس الصوف الاللضان [4]۔ |
بھیڑ کی اون بکری کے بالوں سے افضل اور قیمت میں گراں ہے اور اون صرف ضان کی ہے۔(ت) |
اب بھیڑ کو ضان سے خارج ماننے والے پر لازم ہوگا کہ بھیڑ کی اون سے انکار،اور ان کی پشت پر بکری کے سے بال آشکارا کرے۔وانی لہ ذٰلک۔
(۵)زبان عرب وخود قرآن شاہد ہے کہ نوع غنم میں صرف دو صنفیں ہیں:ایك وہ جسے عربی میں معز نر کو تیس،مادہ کو عنز، فارسی میں بز کہتے ہیں،دوسری جسے عربی میں ضان نر کو کبش مادہ کو،نعجہ فارسی میں گوسپند ومیش کہتے ہیں،رب العزت جل وعلا نے آیہ مذکورہ میں آٹھ ہی جوڑے بتائے،ضان،معز،ابل۔بقر ہر ایك سے دو،مادہ ونر،اہل زبان نے معز کو خلاف ضان،ضان کو خلاف معز سے تفسیر کیا،معلوم ہوا کہ ان کے لئے ثابت نہیں،قاموس میں ہے:
|
المعز خلاف الضان من الغنم [5]۔ |
بکری کی جنس میں معز الگ ہے ضان سے۔(ت) |
[1] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) تحت آیۃ ۶/ ۱۴۳ المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۳/ ۲۱۶
[2] معالم التزیل علی ہامش تفسیر الخازن تحت آیۃ ۶/ ۱۴۳ مصطفی البابی مصر ۲/ ۱۹۲
[3] جامع الرموز کتاب الزکوٰۃ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ۱/ ۳۰۶،ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب زکوٰۃ الغنم داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۱۹
[4] حیاہ الحیوان باب الغین المعجمہ(الغنم) مصطفی البابی مصر ۲/ ۱۲۲
[5] القاموس المحیط فصل المیم باب الزای"المعز"مصطفی البابی مصر ۲/ ۱۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع