30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من التعریف بالاعم۔ |
ساتھ ساتھ ہوں ان دونوں کا حکم بھی ایك ہی ہوتاہے"جبھی تو مجیب یہ کہہ رہا ہے کہ معز کی تعریف"مَالَہ شَعْر"میں شعر عام ہے۔ تو"مالہ صوف"میں صوف عام ہونا چاہئے،حالانکہ یہ استدلال ہی سرے سے فاسد اور غلط ہے۔ |
(الف)علماء اسلام کا فیصلہ ہے کہ"قران فی اللفظ قراٰن فی الحکم"لفظ میں ساتھ ہونا محکم میں ساتھ ہونے کو مستلزم نہیں ہے۔اس لئے یہ بالکل ضروری نہیں ہے کہ"مَالَہ شَعْر"عام ہو تو"مَالَہ صَوْف"بھی عام ہو۔
(ب)شاید اسی لئے قہستانی نے ضان کی تعریف میں"مَاکَانَ مِنْ ذَوَاتِ الصُّوْفِ"لفظ ماکان کے ساتھ،اورمعز کی تعریف میں صرف"من ذوات الصوف"لفظ ماکان کے بغیر کہا،یعنی یہ اسلوب بدلنا اسی لئے ہو اکہ ایك جگہ عام اور ایك جگہ مساوی مرادہو۔
(ج)معز کی تعریف میں لفظ شعر،معز کے مساوی ہے۔یہ خیال غلط ہےکہ عام ہے۔ملا علی قاری وغیرہ علماء کے نزدیك بکری کے بال کو ہی شرع کہا جاتاہے،اس لئے بھینس اور گائے کے شمول کا کوئی سوال نہیں۔
"بیشك بال بکری کے ساتھ خاص ہے،جیسا وبر اونٹ کے ساتھ خاص ہے۔اﷲ تعالٰی نے قرآن عظیم میں"مِنْ اَصْوَافِہَا وَاَوْبَارِھَا وَاَشْعَارِھَا [1]"فرمایا کہ صوف ضان کے لئے،وبر اونٹ کے لئے،اور شعر بکری کے لئے،البتہ محاورہ میں مجازا دوسرے بال کے لئے بھی شعر کا اطلاق ہوجاتاہے"۔(ملاعلی قاری مرقات زید حدیث زید)
(د)گائے،بیل اور بھینس سے اعتراض بیکار ہے کہ وہ یہاں مقسم میں شامل ہی نہیں،کلام تو غنم میں ہے کہ غنم کی دو قسمیں ہیں مالہ صوف ومالہ شعر،تو لفظ مساوی مان کر بھی حصہ کامل ہوگیا۔
|
الثامن عشر۱۸:کلا بل لا مساغ ھٰھنا لادعاء العموم، فان العلماء صرحوا ان الصوف مختص بالضان،قال العلامۃ کمال الدین الدمیری |
تنبیہ ہیزدہم لفظ ضان اور صوف کی تحقیق:ضان کی تعریف مَالَہ،صَوْفٌ میں لفظ صوف ضان سے اعم ہوہی نہیں سکتا اور یہ کہنے کی گنجائش ہی نہیں کہ تعریف بالاعم ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع