دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

بخلاف البساطین ولو متصلہ بالبناء لانہا لیست من البلدۃ امداد،واما الفناء،وھو المکان المعد لمصالح البلد کرکض الدواب ودفن الموتٰی والقاء التراب فان اتصل بالمصر اعتبر مجاوزتہ وان انفسل بغلوۃ اومزرعۃ فلا [1]اھ،واﷲ تعالٰی اعلم۔

شہر کے حکم میں ہیں بخلاف باغات کے اگر چہ وہ عمارت سے متصل ہوں کیونکہ آبادی میں شمار نہیں،امداد الفتاوٰی،لیکن فناء شہر وہ ہے جو شہری سہولیات کے لئیے بنائی گئی ہو جیسا کہ جانوروں کے باڑے اور مردے دفن کرنے اور کوڑا وغیرہ ڈالنے کی جگہ اور اگر شہر سے متصل ہوں تو ان سے گزر جانا معتبر ہوگا اور اگر شہر سے فاصلہ پر تیراندازی یا زراعت تك ہو تو وہاں سے گزر جانا ضروری نہیں اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۰۲:             از مخدم پور ڈا کخانہ ترہٹ ضلع گیا مرسلہ سید رضی الدین حسین صاحب غرہ     جمادی الآخرہ ۱۳۱۷ھ

جناب مستطاب مخدومنا زاد مجدھم دیہات میں قربانی حسب دستور ہو یانہ ہو،کیونکہ مسئلے اس کے جمعہ کے مسئلے سے ملتے ہیں، زیادہ حد نیاز

الجواب:

قربانی میں شہر و دہِ بلکہ آبادی جنگل سب برابر ہیں،جن شرائط سے شہروالوں پر واجب ہوتی ہے انھیں شرائط سے گاؤں بلکہ جنگل کے رہنے والے پر بھی واجب ہے فقط مقیم ہونا چاہئے کہ شہرمیں نہ ہو پھر مسافر سے بھی اس کا وجوب ساقط ہے نہ یہ کہ ممانعت ہو،اگر کرے گا فضل ہوگا ثواب پائے گا۔

فی الدرالمختار التضحیۃ علی حرمسلم مقیم بمصر او قریۃ اوبادیۃ عینی فلا تجب علی مسافر [2] اھ ملتقطًا۔ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

درمختارمیں ہے آزاد شہر یا گاؤں یا بادیہ میں مقیم مسلمان پر واجب ہے،عینی،تو مسافر پر واجب نہیں ہے اھ ملتقطًا۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت)

____________________


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ باب صلٰوۃ المسافر داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۵۲۵

[2] درمختار کتاب الاضحیہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن