دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

دستخط کردئے کہ ہم لوگ ایك روز قربانی کریں گے لہذ اہم لوگو ں کے خیال میں یہ بات آئی ہے کہ اسی سال میں دستخط کرنے کی وجہ سے دو روز کی قربانی منسوخ ہوگئی،آئندہ خدا جانے ایك دم سے منع ہوجائے تو کیا تعجب ہے اور یہ گروہ تقلید کے بالکل منکر ہیں لہذا دستخط کنندہ کے ذمہ عائدہ ہوتاہے یانہیں؟ اگر عائد ہوتا ہے یانہیں؟ اگر عائد ہوتا ہے تو مع دلیل کے تحریر فرمائے اور ان لوگوں کو اپنے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنے دیا جائے یا نہیں؟ دوسرے یہ کہ ثناء اﷲ اپنی کتاب"اہل حدیث کا مذہب"کے صفہ ۵۲ میں لکھا ہےکہ عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ رکوع کے وقت چونکہ تطبیق کرگئے تھے دونوں ہاتھوں کو زانوں پر نہ رکھتے تھے،چنانچہ صحیح مسلم میں ان کا یہی مذہب ثابت ہے بلکہ اپنے شاگردوں کو تاکید مزید اسی عمل کی کیا کرتے۔لہذا اس کی سند صحیح ہے یا لغو۔

الجواب:

غیر مقلدین گمراہ بدین ہیں،ان پر بوجہ کثیرہ کفرلازم ہے۔جس کی تفصیل"الکوکبۃ الشہابیۃ"میں ہے کہ حسب تصریحات قرآن عظیم واحادیث وائمہ ستر وجہ سے لزم کفر بیان کیاہے۔ان کا مساجد میں کوئی حق نہیں۔اور قربانی کے دو دن چھوڑدینے کا ان سے کیا تعجب،وہ سارادین ہی قربان کئے بیٹھے ہیں جس کی تفصیل الکوکبۃ الشہابیہ وحسام الحرمین والاستمداد علی اجیال الا رتداد وغیرھا کتب میں شائع ہوچکی۔خوشنودی ہنودکے لئے گاؤ کشی بند کرنا یا اس کی توسیع میں جو اﷲ و رسول نے دی،کمی قبول کرنا مسلمانوں کا کام نہیں۔

قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"

[1] وقال اﷲ تعالٰی" وَاللہُ وَرَسُوۡلُہٗۤ اَحَقُّ اَنۡ یُّرْضُوۡہُ اِنۡ کَانُوۡا مُؤْمِنِیۡنَ ﴿۶۲"[2]واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تم ظلم کونیوالوں کی طر ف میلان نہ کرو۔تو تم کو آگ جہنم چھوئے،اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲ تعالٰی اور اس کا رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم زیادہ حق رکھتے ہیں کہ وہ ان کو راضی کریں اگر مومن ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۰۱:              ۱۴ جمادی الآخرہ ۱۳۱۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں شہر میں قبل نماز عید بعد طلوع شمس قربانی جائز ہے یانہیں؟ اور اہل قریہ یا کہ شہر والے اپنی قربانی کو گاؤں بھیج دیں تو ان کوبعد صبح قبل نماز عید قربانی کرلیں توجائز ہوگا یانہیں؟ بینوا توجروا

 



[1] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۱۳

[2] القرآن الکریم ۹/ ۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن