30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قبل التضحیۃ انما کان لانہ التزام اقامۃ القربۃ بجمیع اجزائہا کما فی الدر [1]افاذا اقام القربۃ بغیر ھابقیت علی حکم ملکہ المطلق المتصرف علی ان منہم من اجازھما اعنی الانتفاع باللبن والصوف للغنی مطلقًا لو جوبہا فی الذمۃ فلا یتعین کما فی الدر[2] عن الزیلعی قال الشامی والجواب ان المشتراۃ للتضحیۃ متعینۃ للقربۃ الی ان یقام غیرھا مقامہا [3] اما کراھۃ الاستبدلال فشیئ خارج عما نحن فیہ لان الکلام فی حلا الانتفاع بہا بیعا وحلبا بعد ما ابدلت بل ھی الکراھۃ فی غیرھا اذا وجدہا ذات در او حمل لو رود الحدیث بالنہی عنہما،واﷲ تعالٰی اعلم |
اس لئے مکروہ ہے کیونکہ اس نے اس جانور کو جمیع اجزاء سمیت قربت کے لئے لازم بنایا ہے جیسا کہ درمختارمیں ہے تو جب اس نے قربت دوسرے جانور سے قائم کرلی تو اب یہ اس کی مطلق ملك والے تصرف میں ہوگیا،علاوہ ازیں بعض نے دودھ اور اون سے غنی کو اتنفاع مطلقًا جائز قرار دیا ہے کیونکہ اس کے ذمہ واجب ہے لہذا یہ جانور متعین نہ ہوا جیساکہ در مختار میں زیلعی سے منقول ہے۔علامہ شامی نے اس کے جواب میں فرمایا کہ خریداری قربانی کے لئے ہونے کی وجہ یہ جانور متعین رہے گا جب تك دوسرا اس کے قائم مقام نہ بنالے، لیکن دوسرے سے تبدیل کرنے کی کراہت علیحدہ معاملہ ہے وہ ہماری بحث سے خارج ہے کیونکہ یہاں اس جانور کو تبدیل کرنے کے بعد اس کی بیع اور دودھ سے انتفاع حلال ہونے میں بحث ہے بلکہ کراہت دودھ یا حمل پائے جانے کی وجہ ہے اس لئے بوجہ الغیر ہوسکتی ہے کیونکہ دودھ اور حمل والی کی نہی پر حدیث وارد ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۹۷ تا ۱۹۸: از شہر بریلی مسئولہ منشی شوکت علی صاحب رضوی محرر چونگی شب ۱۸ ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ:
(۱)قربانی کس پر ہے اور واجب ہے یافرض؟
(۲)آج کل ہندوستان میں گائے کی قربانی بعض مسلمان مشرکوں کی خوشنودی کےلئے منع کرتے ہیں اورکہتے ہیں بکری کی قربانی کی جائے۔بینوا توجروا
الجواب:
(۱)صاحب نصاب جو اپنے حوائج اصلیہ سے فارغ چھپن روپے کے مال کا مالك ہو اس پر قربانی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع