30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
قربانی واجب ہونے کے لئے صرف اتنا ضرور ہے کہ وہ ایام قربانی میں اپنی تمام اصل حاجتوں کے علاوہ ۵۶ روپیہ کے مال کا مالك ہو،چاہے وہ مال نقد ہو یا بیل بھینس یا کاشت،کاشتکار کے بل بیل اس کی حاجت اصلیہ میں داخل ہیں ان کا شمار نہ ہو،ہزار روپیہ ماہوار کی آمدنی والا آدمی قربانی کے دن ۵۶ روپیہ کا مالك نہ ہو،یہ صور ت خلاف واقعہ ہے۔اور اگر ایسا فرض کیا جائے کہ اس وقت وہ فقیر ہے تو ضرور اس پر قربانی نہ ہوگی،اور جس پر قربانی ہے اور اس وقت نقد اس کے پاس نہیں وہ چاہے قرض لے کر کرے یااپنا کچھ مال بیچے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۶: ۱۳ ذوالحجہ ۱۳۲۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك بکری پارسال قربانی کے ارادہ سے لی گئی،اس نےگھر میں آکر دودھ دیا،اور لوگوں نے کہا،یہ بکری دودھ کی ہے،اس کی قربانی مت کرو،تو اس کے عوض ایك مینڈھا قربانی کردیا،اور بکری کو گاؤں بھیج دیا،وہاں جاکر وہ گابھن ہوگئی،پھر اس کو مکان پر بلا لیا،یہاں آکر دو بکری بیائی،اور ان کا بھی یہی ارادہ کیا کہ جب یہ دونوں بکری سال بھر کی ہوجائیں گی ان کی بھی قربانی کردی جائے گی،اس کا دودھ بھی اپنے کام میں آیا،بعد کو بکری مع اس کے بچوں کے گاؤں بھیچ دی گئی،پھر اب اس کو گاؤں سے منگوالیا قربانی کے لئے،تو اس کے آثار سے معلوم ہوا کہ گابھن ہے اس کی قربانی نہیں کی بلکہ اس کے عوض میں ایك مینڈھا قربانی کردیا گیا۔
پس اس صورت میں بکری کا دودھ کام آسکتاہے یانہیں؟ اورآیا اس بکری کو فروخت کرنایا لینا جائز ہے اپنے لئے یہ بکری کا دودھ ڈھائی روپیہ میں پارسال خریدی گئی تھی اور پار سال جو مینڈھا اس کے عوض میں قربانی کیا گیا اس کی قیمت یا دنہیں۔اور اب کے جو مینڈھا قربانی کیا گیا دو روپیہ چھ آنہ میں خریدا گیا تھا۔بینوا توجروا
الجواب:
دودھ کے جانور یا گابھن کی قربانی اگرچہ صحیح ہے مگر ناپسند ہے۔حدیث میں اس سے ممانعت فرمائی،سائلہ جبکہ غنیہ مابلکہ نصاب ہے تو بہ نیت قربانی بکری خریدنے سے خاص اسی کی قربانی اس پر لازم نہ ہوئی اسے بدل لینے کا اختیار تھا،دودھ دیتی دیکھ کر اس کے عوض مینڈھا کردیا،اس سال گابھن خیال کرکے بھی مینڈھا کیا کچھ حرج نہ ہوا،اس بکری کا پالنا،بیچنا،دودھ پینا سب رواہے۔
|
وکراھۃ الانتفاع بلبن الاضحیۃ وصوفہا |
قربانی سے قبل اس جانور کے دودھ اور اون سے انتفاع |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع