30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی بیوی کے پاس تقریبا(معہ ۷۰)روپیہ کا زیور ہے۔۵۰ کا طلائی باقی نقرئی،اب ایسی صورت میں یہ تو ظاہر ہے کہ زکوٰۃ میاں بی بی دو میں کسی پر واجب نہیں مگر صدقہ فطر وقربانی ان دونوں یا ایك پر واجب ہے یانہیں؟ اور ہے تو کس پر؟
الجواب:
ستر روپیہ کا زیور اگر مملوك زن ہے ار اس پر قرض نہیں تو اس پر نہ صرف اضحیہ وصدقہ فطر بلکہ زکوٰۃ بھی فرض ہے کہ اگر چہ (صہ)کے سونے(عہ)کی چاندی میں کسی کی نصاب کامل نہیں،مگر سونے کو چاندی کرنے سے چاندی کی نصاب کامل مع زیادہ ہوجائے گی،ہاں شوہر پر صدقہ واضحیہ بھی نہیں،اگر چہ زیو رمذکور بھی اسی کی ملك ہو کہ تمام کا قرض محیط ہے۔مگر ان علماء کے نزدیك کہ ایجاب صدقہ واضحیہ میں قیمت جائداد کا اعتبار کرتے ہیں اور راجح ومفتی بہ اول ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔ہندیہ میں ظہیریہ سے ہے:
|
ان کان لہ عقار ومستقلات ملك اختلف المشائخ المتاخرون رحمہم اﷲ فالزعفرانی والفقیہ علی الرازی اعتبر اقیمتہا،وابو علی الدقاق وغیرہ اعتبر الدخل،واختلفوا فیما بینہم،قال ابوعلی الدقاق ان کان یدخل لہ من ذٰلك قوت سنۃ فعلیہ الاضحیۃ و منہم من قال قوت شہر و متی فضل من ذٰلك قدر مائتی درھم فصاعدا فعلیہ الاضحیۃ [1]۔، |
اگر کسی کی زمین اور آمدن والی ملکیت ہو متاخرین مشائخ کااختلاف ہے تو زعفرانی اور فقیہ علی رازی نے قیمت کا اعتبار کیا ہے اور ابو علی الدقاق وغیرہ نے آمدن کا اعتبار کیا ہے اور ان کا آپس میں اختلاف ہوا اور ابوعلی الدقاق نے کہا اگر اس کو ان اشیاء سے سال بھر کے خرچہ کی آمدن ہو تو اس پر قربانی واجب ہے اور ان میں سے بعض نے کہا کہ ماہانہ خرچہ کی آمدن ہو اور جب سال بھر میں دو سو درہم یا زائد فاضل بچ جائے تو اس پر قربانی واجب ہے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
سئل محل عمن لہ ارض یزرعیہا او حانوت یستغلہا او دار غلتہا ثلثۃ الاف ولاتکفی لنفقتہ ونفقۃ |
امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے سوال کیا گیا ایسے شخص کے متعلق کہ اس کی زرعی زمین یا دکان یا مکان کا کرایہ آمدن تین ہزار ہے اور اس کے اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع