30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مسکنہ وثیابہ واثاثہ وفرسہ وسلاحہ وعبیدہ [1] وھو المنقول من احد شیخی المذھب والخلاف انما جاء عن المتأخرین ثم ھوالاحوط فعلیہ فلیکن التعویل، فان قلت الیس قد احالو یسار الاضحیۃ علی یسار صدقۃ الفطر واحال فی التنویر یسار ھا علی نصاب یحرم الصدقۃ،حیث قال صدقۃ الفطر تجب علی کل مسلم ذی نصاب فاضل عن حاجتہ الاصلیۃ وان لم ینم وبہ تحرم الصدقہ [2]اھ وقال فی الدرمن مصارف الزکوٰۃ لایصرف الی غنی،یملك قدر نصاب فارغ من حاجتہ الاصلیۃ من ای مال کان[3] اھ وقال فی رد المحتار ذکر فی الفتاوی فیمن لہ حوانیت ودور للغلۃ، لکن غلتہا لاتکفیہ ولعیالہ انہ فقیر و یحل لہ اخذا الصدقۃ عن محمد وعند ابی یوسف لاحل کذا لولہ کرم لاتکفیہ غلتہ اھ، |
سے زائد مقدار نصاب کا مالك گھوڑے،ہتھیار اور غلام وغیرہ سے زائد مقدار نصاب کا مالك ہو تو قربانی واجب ہے،اور وہی مذہب کے ایك شیخ سے بھی منقول ہے اور اختلاف متاخرین میں پیدا ہوا ہے،پھریہ باعث احتیاط ہے تو اسی پر اعتماد ہونا چاہئے،اگر تو اعتراض کرے کہ فقہاء کرام نے قربانی کے معیار وجوب کو صدقہ فطر کےمعیار وجوب کی طرف پھیرا ہے اور تنویر میں قربانی کو صدقہ واجبہ کی حرمت کے معیار پر لاگو کیا ہے جہاں انھوں نےکہا کہ صدقہ فطر ہر ایسے مسلمان پر واجب ہے جو اپنی اصل حاجت سے زائد نصاب والا ہو اگر چہ وہ نصاب نامی نہ ہو اور اسی نصاب سے صدقہ واجبہ لینا حرام ہوجاتاہے اھ۔اور درمختار میں مصارف زکوٰۃ کے باب میں کہا کہ زکوٰۃ غنی پر صرف نہ کی جائے غنی وہ ہے کہ اپنی اصلی حاجت سے فارغ قدر نصاب کا مالك ہو خواہ کوئی بھی مال ہو اھ اور رد المحتار میں کہا کہ فتاوی میں مذکور ہے ایسے شخص کے متعلق جو دکانوں اور مکانوں کا مالك ہو جن کو کرایہ پر دیا ہو لیکن ان کا کرایہ اس کو اور اس کے عیال کو کفایت نہیں کرتا تو وہ فقیرہے۔امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك اس کو زکوٰۃ حلال ہے اور امام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك حلال نہیں ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع