30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقدار عــــــہ کے نصف کو بھی نہیں پہنچتا اور اگر حساب عامہ ہی لیجئے تو بھی اس سے بہت کم ہے۔بہر حال وہ تفاوت ہر گز نہیں جس کے باعث چاند کے مطلع بدلتے ہیں،لاجرم جب ثبوت شرعی پہنچے گا قطعا ظاہر ہوجائے گا کہ سہ شنبہ کی قربانیاں ایام نحر گزر جانے کے بعد تیرھویں تاریخ واقع ہوئی اب وہ احکام تصدق جو صورت بالا میں بطور افضلیت واستحباب مذکور ہوئے تھے سب واجب ہوجائیں گے کما ظھر مما مر(جیسا کہ گزشتہ سے ظاہر ہوا۔ت)
تحقیق ان مسائل کی فقیر کے رسالہ "ازکی الاھل بابطلال مااحدث الناس فی امر الہلال" میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۹: از ایرایاں محلہ سادات ضلع فتح پور مسئولہ حکیم سید نعمت اﷲ صاحب ۲۳ محرم ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ امسال اخبار وغیرہ سے معلوم ہوا کہ بقر عید کو ۲۹ کا چاند ہوا مگر معقول سند نہ ملنے سے تیس کے حساب سے عیدالاضحٰی ہوئی،توقربانی ۱۲ تاریخ کو ۳۰ کے حساب سے کرے یا احتیاطا اختلاف کی وجہ سے ۱۱ تك کرلے ۱۲ کو نہ کرے۔
الجواب:
دربارہ رؤیت کا کچھ اعتبار نہیں۔ہمیں حکم ہے کہ ۲۹ کا چاند اگر ثابت نہ ہو تو ۳۰ دن پورے کرلیں فان غم علیکم فاکملوا العدۃ ثلثین(اگر بادل ہوجائے تم پر تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ت)۳۰ کے حساب سے بارھویں تك قربانی بے تکلف کریں، احتمالات کا شریعت میں کچھ اعتبار نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۰: از بنگالہ شہر اسلام آباد چاٹگام موضع ادھونگر مرسلہ مولوی عبدالجلیل صاحب ۷ ربیع الآخر ۱۳۲۱ھ
|
چہ فرمایند علمائے دین ومفتیان شرع متین اندریں صورت کہ درخانہ شخصے وہ کس موجوداست،وقربانی بر ہریك ایشاں واجب است،پس شخصے مذکور گاوے خریداز طرف ہفت کس قربانی نمود وازجانب سہ کس ہیچ نکرد،ووقت قربانی فوت گردید، |
علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ ایك گھر میں دس حضرات موجود ہیں اور ان سب پر قربانی واجب ہو تو گھر والے شخص نے سات حضرات کی طرف سے گائے خریدی اور قربانی کردی،اور باقی تین حضرات کی قربانی نہ ہوئی اور |
عــــــہ:طول رامپور قید لو یعنی ۱۱۴/۳۶ طویل بریلی قید لط یعنی ۱۱۴/۵۹ فصل بقدر ہا کج یعنی ۰/۲۳ میل تقریبا ۲۵۔۳/۱ جن کے سولہ کوس سے بھی کم ہوئے ولہذا دونوں شہر کے نصف النہار میں تفاوت صرف بقدر ہا الب ہوتا ہے یعنی جب یہاں ۱۲ بجتے ہیں وہاں بارہ بجنے میں دیڑھ منٹ باقی ہوتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔منہ قدس سرہ العزیز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع