دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

لیس بقید[1] بل کذلك الحکم فی کل ماوجب التصدق بہ،قلت واذا وجب ھذا فی واجب التصدق، ندب الیہ فی مندوبہ کالتصدق باللحم وبفضل ما بین المذبوح الی غیر المذبوح کما لایخفی لان المقصود الاحتیاط للخروج عن العہدۃ بالیقین، فکل ماکان علی العھدۃ لو تیقن القضاء لایکون مستحبا ھنا،لدفع المراء،ھذا مما لایضن بہ خفاء۔

نے یہ افادہ فرمایا کہ نذر کی قید نہیں بلکہ ہر چیز جس کا صدقہ واجب ہواس کا یہی حکم ہے،میں کہتاہوں جب واجب صدقہ کا یہ حکم تو نفلی صدقہ میں گوشت کو صدقہ کرنا اور مذبوح اور غیر مذبوح سے فرق میں زائد کو صدقہ نفل ہوگاجیسا کہ مخفی نہ ہے کیونکہ مقصد یقینی طور پر عہدہ برآمد ہونا ہے تو ذمہ دار کو اگر عہدہ برآہونے کا یقین ہوجائے تو یہ مستحب نہیں ہے تاکہ ریا کاری نہ بن پائے اس میں خفا کا گمان نہیں ہے۔(ت)

ہاں اگر بطریق موجب شرح وہاں کی خبر ثالث ہو،مثلا دو گواہ عادل نےآکر خود اپنی رؤیت پر گواہی دی یا دار القضا میں قاضی شرعی نے باستجماع شرائط ان کے سامنے حکم دیا انھوں نے اس حکم پر شہادت ادا کی،یا وہاں کے دو عادل اہل رؤیت نے انھیں بعبارت معتبرہ شرع اپنی شہادت کا حامل کیا،انھوں نے شہادۃ علی الشہادۃ باستیعاب شرائط گزاری،یا وہاں کی خبر مستفیض ومشتہر ہوگئی،بایں معنی کہ رامپور سے متعدد گروہ آئے اور سب یك زبان یہی خبر لائے تو نہ یہ اصلی مخبر وحاکی دو تین شخص تھے ان کی زبانی نقل درنقل ہو کر شہر میں شہرت ہوگئی کہ یہ اصلا قابل اعتبار نہیں،وان اشتبہ کثیر علی العوام ومن ضاھاھم(اگرچہ یہ بات بہت سے عوام اور ان جسے لوگوں پر مخفی ہے۔ت)ایسی حالتوں میں بیشك وہاں کی رؤیت بروجہ شرعی ثابت ہوجائے گی۔

فی فتح القدیر و ردالمحتار مااسمعناك ففی الدر المختار وحاشیتہ للعلامۃ الطحطاوی(یلزم) ثبوت الہلال سواء کان ہلال الصوم اوالفطر(اھل المشرق برؤیۃ اھل المغرب اذا ثبت عندھم رؤیۃ اولئك بطریق موجب)کان یتحمل اثنان الشہادۃ اویشہد علی حکم القاضی،اویستفیض

فتح القدیر میں اور ردالمحتار میں بیان کردہ ہم نے آپ کو سنا دیا ہے اور درمختار اور اس کے حاشیہ طحطاوی میں ہے کہ رمضان کا ہلال ہویا فطر کا اس کاثبوت مشرق والوں پر مغرب والوں کی رؤیت سے لازم ہوجاتاہے جب مغرب والوں کی رؤیت مشرق والوں کے ہاں موجب طریقہ سے ثابت ہو مثلا دو گواہ بنیں،شہادت پر قاضی کی قضاء پر یا رؤیت

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الاضحیہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن