دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

الجواب:

دوسرے شہر کی رؤیت مجرد حکایات واخبار سے ہر گز ثابت نہ ہوگی،مثلا چند آدمی اگر چہ کیسے ہی عادل ثقہ ہوں یہاں آکر بیان کریں،وہاں فلاں دن رؤیت ہوئی یا عید کی گئی،یا حکم دیا گیا،یا ہمارے سامنے گواہیاں گزریں،یا منادی پھری،کچھ قابل التفات نہیں کہ امر شرعی کا ثبوت بروجہ شرعی چاہئے،خانگی طو ر کا یقین کوئی چیز نہیں،گو عوام تو عوام اس زمانے کے بہت ذی علم بھی یقین شرعی وعرفی کے فرق سے غافل ہیں،

فی الدرالمختار وحاشیۃ ردالمحتار(لا لو شہدوا برؤیۃ غیرھم لانہ حکایۃ[1])فانہم لم یشہدوا بالرؤیۃ ولا علی شہادۃ غیرھم وانماحکوا رؤیۃ غیرھم،کذا فی فتح القدیر،قلت وکذا لو شہدوا برؤیۃ غیرھم،وان قاضی تلك المصر امرا لناس بصوم رمضان لانہ حکایۃ لفعل القاضی ایضا ولیس بحجۃ بخلاف قضائہ [2] الخ۔

درمختار اور اس کے حاشیہ ردالمحتار میں ہے اگر لوگوں نے غیر کی رؤیت پر شہادت دی تو جائز نہیں کیونکہ یہ محض حکایت ہے کیونکہ انھوں نے اپنی رؤیت پر شہادت دی اورنہ غیر کی شہادت پر مبنی شہادت دی انھو ں نے تو صرف غیر کی رؤیت کی حکایت کی ہے۔یوں ہی فتح القدیر میں ہے۔میں کہتاہوں اگر وہ غیر کی رؤیت پر شہادت بھی دیں تب بھی یہی حکم ہے اوریونہی اگر وہ اس شہر کے قاضی کے اس حکم پر شہادت دیں کہ اس نے لوگوں کو رمضان کا روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے کیونکہ قاضی کے فعل کی حکایت ہے اور یہ حجت نہیں ہے بخلاف جبکہ وہ قاضی کی قضاء پر شہادت دیں وہ حجت ہے الخ(ت)

پس اگر رامپور کی خبر اسی طرح یہاں آئی جب تو سہ شنبہ کی قربانی میں ا صلا خلل نہیں،

لانہم بنوھا علی امر شرعی وھو اکمال العدۃ ثلثین عندالغمۃ ولم یثبت مایردہ فلایخاطبون لابہا وقع عند ھم۔

کیونکہ انھوں نے شرعی حکم کو مبنٰی قرار دیا وہ تیس کی گنتی پوری کرنا جب بادل ہوں اور اس شرعی حکم کو رد کرنے والی کوئی چیز ثابت نہیں جبکہ لوگ اپنے ہاں پائی جانی والی دلیل کے مخاطب ہیں۔(ت)

اگر چہ انھوں نے خلاف احتیاط بیشك کیا کہ قطع نظر اس سے کہ افضل وفاضل یعنی دہم یازدہم چھوڑ کر سب میں گیا درجہ اختیار کیا،جب اگلےچاند کی تاریخ میں بھی احتمال تھا،اور بے رؤیت وشہادت صرف تیس


 

 



[1] درمختار کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۴۹

[2] ردالمحتار کتاب الصوم داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن