دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

کمافی ردالمحتار۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

جلائے،جیسا کہ ردالمحتارمیں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۸۵:              ۲۱ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کتے کا پکڑا ہوا شکار مسلمان کھاسکتے ہیں یا نہیں؟ ایك خرگوش کو کتے نے اس طرح پکڑا ہے کہ اس کے دانت خرگوش کے جس میں پیوستہ ہوگئے ہیں،اور بہت سارا جسم اس کا چبا ڈالا ہے کہ خرگوش کے جسم میں خون جاری ہے،ہنوز ابھی جان باقی ہے۔پس اس کو ذبح کرکے کھاسکتے ہیں یانہیں؟

الجواب:

بسم الله کہہ کر تعلیم یافتہ کتے کو جو شکار کرکے مالك کےلئے چھوڑ دیا کرے خود نہ کھانے لگے غیر حرم کے حلال جانور،وحشی پر جو اپنے پاؤں یا پروں کی طاقت سے اپنے بچاؤ پرقادر تھا چھوڑا،اور کتا اس کے چھوڑنے سے سیدھا شکار پر گیا یا ا سکے پکڑنے کی تدبیر میں مصروف ہوا بیچ میں اور طرف مشغول یا غافل نہ ہوگیا اور اس نے شکار کو زخمی کرکے مارڈالا یا ایسا مجروح کردیا اس میں اتنی ہی حیات باقی ہے جتنی مذبوح میں ہوتی ہے کچھ دیرتڑپ کر ٹھنڈا ہوجائے گا اور کتے کو چھوڑنے میں کوئی کافر مجوسی یا بت پرست یا ملحد یا مرتدجیسے آج کل نصارٰی،رافضی،نیچری،وہابی،قادیانی وغیرہم،خلاصہ یہ کہ مسلمان یا کتابی کے سوا کوئی شریك نہ تھا،نہ شکار کے قتل میں کتے کی شرکت کسی دوسرے کتے نا تعلیم یافتہ یا سگ نیچری یا کسی اور جانور نے کہ جس کا شکار ناجائز ہو اور چھوڑنے والا چھوڑنے کے وقت سے شکار پانے تك اسی طرف متوجہ رہا،بیچ میں کسی دوسرے کا م میں مشغول نہ ہوا،تو وہ جانور بے ذبح حلال ہوگیا،اور ان چودہ شرطوں سے ایك میں بھی کمی ہوا ورجانور بے ذبح مرجائے تو حرام ہوجائے گا ورنہ حرم کاشکار تو ذبح سے بھی حلال نہیں ہوتا۔باقی صورتوں میں ذبح شرعی سے حلال ہو جائے گا،تنویر الابصار و درمختار و ردالمحتار میں ہے:

(الصید بخمسۃ عشرشرطا)خمسۃ فی الصائد وھو ان یکون من اھل الذکاۃ وان یوجد منہ الارسال وان لا یشارکہ فی الارسال من لایحل صیدہ،وان لا یترك التسمیۃ عامدا۔وان لایشغل بین الارسال و الاخذ

کوئی شکار کل پندرہ شرطوں سے مباح بنتاہے پانچ شرطیں شکاری میں پائی جائیں کہ۱وہ ذبح کرنے کا اہل ہو،۲اور وہ خود کتے کو شکار پر چھوڑے،۳اور اس کے ساتھ چھوڑنے میں ایسا شخص شریك نہ ہو جس کا شکار حلال نہیں ہوتا،۴اور وہ قصدا بسم الله کو ترك نہ کرے،۵اور کتا چھوڑنے اور شکار کر پکڑلینے تك

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن