دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

مسئلہ ۱۸۳:از گونڈہ بہرائچ مکان مولوی مشرف علی صاحب مرسلہ حضرت سید حسین حید رمیاں صاحب ۱۵جمادی الاولٰی ۱۳۰۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ بندوق کا شکار کھانا جبکہ تکبیر کے ساتھ سر کی جائے کیا حکم رکھتاہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

اگر زندہ پایا اور ذبح کیا،ذبح کے سبب حلال ہوگیا ورنہ ہر گز نہ کھایا جائے،بندوق کا حکم تیر کی مثل نہیں ہوسکتا،یہاں آلہ وہ چاہےے جو اپنی دھار سے قتل کرے۔اور گولی چھرے میں دھارنہیں،آلہ وہ چاہئے جو کاٹ کرتاہو۔اوربندوق توڑکرتی ہے نہ کہ کاٹ، ردالمحتارمیں ہے:

لایخفی ان الجرح بالرصاص انما ھوبالاحراق و الثقل بواسطۃ اندفاعہ العنیف اذ لیس لہ حد فلا یحل وبہ افتی ابن نجیم [1]۔

مخفی نہیں کہ تانبے کی گولی کا زخم جلانے اور ثقل جو شدید دباؤ سے حاصل ہوتے ہیں سے بنتاہے کیونکہ گولی کی دھار نہیں ہوتی،لہذا اس سے حلال نہ ہوگی،اس پر ابن نجیم نے فتوٰی دیا ہے۔(ت)

فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:

لایحل صید البندقۃ وما اشبہ ذٰلك و ان خرق لانہ لایخرق الا ان یکون شیئ من ذٰلك قد حدد وطولہ کالسہم وامکن ان یرمی بہی،فان کان کذٰلك و خرقۃ بحدہ حل اکلہ [2]انتہی،وبہ اندفع ماظن بعض اجلہ علماء کالنفور من الحرمۃ بالرصاس الکبیر لثقلہ دون الحبات لخفتہا وذٰلك لان مناط الحل لیس ھی الخفۃ بل الحد والخرق،وبدیھی

بندوق وغیرہ کا شکار اگر چہ زخمی ہوجائے حلال نہیں ہے کیونکہ یہ چیزیں نہیں،ہاں اگر گولی کی لمبی دھار ہو تو تیر کی مانند ہونے کی بناء پر اسکی طرف پھینکی جاسکے اور وہ چیر دے تو اس کا کھانا حلال ہوگا،اھ اس بیان سے کانپور کے بعض اجلہ علماء کا یہ گمان مدفوع ہوگیا کہ بڑی تانبے والی گولی سے حرام ہے کیونکہ وہ بھاری ہوتی ہے اور چھرے دار گولی سے حلال ہوگی کیونکہ چھرے باریك ہوتے ہیں،یہ اس لئے کہ حلت کا مدار خفیف وباریك ہونا نہیں ہے بلکہ اس کا مدار

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصید داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۰۴

[2] فتاوٰی امام قاضی خاں کتاب الصید والذبائح نولکشور لکھنؤ ۴/ ۷۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن