دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

درصورت نہ نکلنے خون کے بھی،جواب تحریر فرمائے۔

الجواب:

اگر ذبح کرلیا اور ثابت ہوا کہ ذبح کرتے وقت اس میں حیات تھی مثلا پھڑك رہا تھا یا ذبح کرتے وقت تڑپا اگر چہ خون نہ نکلا،یا خون ایسا دیا جیسا مذبوح سے نکلا کرتاہے اگر چہ جنبش نہ کی،یا کسی اور علامت سے حیات ظاہر ہوئی تو حلال ہے۔اور اگر بندوق سے مارکر چھوڑدیا ذبح نہ کیا یا کیا مگر اس میں وقت ذبح حیات کا ہونا ثابت نہ ہوا تو حرام ہے۔غرض مدار کا اس پر ہے کہ ذبح کرلیا جائے اور وقت ذبح اس میں رمق حیات باقی ہو،اگر چہ نہ جنبش کرے نہ خوں دے حلال ہوجائے گا،ورنہ حرام،درمختار میں ہے:

ذبح شاۃ مریضۃ فتحرکت اوخرج الدم حلت والا لا ان لم تدرحیاتہ عند الذبح وان علم حیاتہ حلت مطلقًا،وان لم تتحرك ولم یخرج الدم وھذا یتأتی فی منخنقۃ ومردیۃ ونطیحہ،والتی بقر الذئب بطنہا فذکاۃ ھذ الاشیاء تحلل وان کانت حیاتہا خفیفۃ وعلیہ الفتوٰی لقولہ تعالٰی الا ماذکیتم من غیر فصل [1] اھ وفی ردالمحتارعن البزازی عن الاسبیجابی عن الامام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ خروج الدم لایدل علی الحیاۃ الااذ کان یخرج کما یخرج من الحی قال وھو ظاہر الروایۃ [2]۔

مریض بکری ذبح کی تو اس نے حرکت نہ کی اور خون نکلا تو حلال ہے ورنہ نہیں بشرطیکہ ذبح کے وقت زندہ ہونا نہ معلوم ہوسکا اور اگر زندہ ہونا یقینا معلوم ہے تو مطلقًا حلا ل ہے اگر چہ حرکت نہ کرے، اور خون نہ نکلے یہ صورت گلہ گھونٹنے،اوپر سے گرنے والے اور سینگ زدہ میں متحقق ہوتی ہے اور جس کا پیٹ بھیڑئیے نے پھاڑ دیا ہو وہاں یہ صورت ہوسکتی ہے تو ایسے جانور کا ذبح ہونا حلال کردے گا اگرچہ ان کی خفیف زندگی معلوم ہے،اسی پرفتوٰی ہے کیونکہ الله تعالٰی کا ارشاد ہے:الا ما ذکیتم یعنی جس کو تم نے ذبح کردیا،بلا تفصیل یہ حکم ہے اھ اور ردالمحتارمیں بزازی سے انھوں اسبیجابی سے انھوں نے امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے کہ محض خون نکلنا حیات کی دلیل نہیں مگر ایسا نکلے جیسے زندہ سے نکلتاہے تو حیات کی دلیل ہے۔اور یہ ظاہر الروایۃ ہے۔(ت)

اسی کی کتاب الصید میں ہے:

المعتبر فی المتردیۃ واخواتہا کنطیحۃ

اوپر سے گرنے والی اور اسی جیسی مثلًا سینگ زدہ،

 


 

 



[1] درمختار کتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۳۰

[2] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن