دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

جامع ابن بیطارمیں ہے:

روبیان سمك بحری تسمیہ اھل مصر الفرندس، واھل الاندلس یعرفونہ بالقمرون [1]۔

روبیان سمندری مچھلی ہے۔مصر والے لوگ اسے فرندس اور اہل اندلس اسے قمرون کے نام سے جانتے ہیں۔(ت)

انوار الاسرارمیں ہے:

الروبیان سمك صغار جدا احمر [2]۔

روبیان بہت چھوٹی مچھلی سرخ رنگ ہوتی ہے۔(ت)

تو اس تقدیر پر حسب اطلاق متون وتصریح معراج الدرایہ مطلقًا حلال ہونا چاہئے کہ متون میں جمیع انواع سمك حلال ہونے کی تصریح ہے۔

والطافی لیس نوعا براسہ،بل وصف یعتری کل نوع۔

طافی کوئی قسم نہیں ہے بلکہ یہ ایك وصف ہےجو ہر قسم کو لاحق ہوسکتاہے۔(ت)

اور معراج میں صاف فرمایا کہ ایسی چھوٹی مچھلیاں جن کا پیٹ چاك نہیں کیا جاتا اور بے آلائش نکالے بھون لیتے ہیں امام شافعی کے سوا سب ائمہ کے نزدیك حلال ہیں،ردالمحتارمیں ہے:

وفی معراج الدرایۃ ولو وجدت سمکۃ فی حوصلۃ طائر توکل وعند الشافعی لا توکل لانہ کالرجیع ورجیع الطائر عندہ نجس،وقلنا انما یعتبر رجیعا اذا تغیر و فی السمك الصغار التی تقلی من غیر ان یشق جوفہ فقال اصحابہ لا یحل اکلہ لان رجیعہ نجس وعند سائر الائمۃ یحل[3]۔

اور معراج الدرایہ میں ہے اگر پرندے کے گھونسلے میں مچھلی پائی جائے کھائی جائے،اور امام شافعی کے نزدیك نہ کھائی جائے کیونکہ پرندے کی بیٹھ کی طرح ہے،اور ان کے ہاں پرندے کی بیٹھ نجس ہے اور ہم کہتے ہیں بیٹھ تب بنے گی جب متغیر ہوجائے گی،اور چھوٹی مچھلی جس کو بغیر چاك کئے بھون لیا جاتاہے شافعی حضرات فرماتے ہیں حلال نہیں ہےکیونکہ اس کی بیٹھ نجس ہے۔اور باقی ائمہ حلال کہتے ہیں۔(ت)

مگر فقیر نے جواہرالاخلاطری میں تصریح دیکھی ہے کہ ایسی چھوٹی مچھلیاں سب مکروہ تحریمی ہیں اور یہ کہ یہی صحیح تر ہے۔


 

 



[1] الجامع المفردات الادویۃوالاغذیۃ حرف الراء تحت روبیان دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۴۴۵

[2] انوارالاسرار

[3] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن