دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

فی حرمۃ ھذہ الاشیاء [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

حرام ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۱۷۰:                             مسئولہ مولوی غلام گیلانی صاحب شمس آباد ضلع کیمل پور                             ۲۵ شعبان ۱۳۳۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض ملکوں میں مچھلی خشك اور گوشت خشك کھایا جاتاہے،قبل پکانے کے تو تو اس میں سخت بدبو ہوتی ہے مگر بعد پکنے کے بھی بدبو باقی رہتی ہے،کیا اس کا کھانا جائز ہے یاناجائز؟ بینوا توجروا

الجواب:

فی الواقع ایسی سخت بدبودار چیز علاوہ اس کے کہ نفاست طبع کے خلاف ہے،نظافت دین سے بھی جدا ہے۔وبنی الدین علی النظافۃ (دین کی بنیاد نظافت پر ہے۔ت)مسموع ہوا کہ اس کے مستعلمین کے بدن و دہن میں اس کی بو بس جاتی ہے۔یہ علاوہ کراہت اکل کے اور بلائے شدید اور ملائکہ کو ایذا ہے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان الملئکۃ تتاذی لما یتاذی بہ بنواٰدم [2]۔

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا:جس سے بنی آدم اذیت پائیں اس سے فرشتے بھی اذیت پاتے ہیں (ت)

اور ایسی حالت میں ان کو قرآن مجید پڑھنا منع ہے۔حدیث میں ہے:

طیبوا افواھکم فانہا طرق القراٰن [3]۔

اپنے منہ صاف رکھو کیونکہ یہ قرآن کا راستہ ہیں۔(ت)

بلکہ جو بدبو پر مشتمل ہو اسے مسجد میں جانا حرام ہے۔اور جماعت میں شامل ہونا ممنوع ہے اور جبکہ اس سے ضرر غالب متحقق ہو،تو حرمت میں کیا شبہ ہے۔فان المضار کلہا حرام (سب ضرر رساں چیزیں حرام ہیں۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۷۱:                               مرسلہ از چاند پور ضلع بجنور محلہ پتیا پاڑہ مکان محمد حسین خاں زمیندار

مچھلی بے ذبح کیوں جائز ہے؟

الجواب:

خون مفسوح ناپاك ہے وہ بدن میں رہے اور جانور مرجائے تو تمام گوشت پوست نجس وحرام ہوجاتاہے۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الذبائح الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۵/۲۸۹

[2] صحیح مسلم کتاب المساجد باب نہی من اکل ثوبا ابصلا الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۰۹

[3] کنز العمال حدیث ۲۷۵۲و ۲۷۵۳ مؤسستہ الرسالہ بیروت ۱/ ۶۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن