30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الجریث ھو نوع من السمك یشبہ الحیات ای المارماھی [1]۔ |
جریث مچھلی کی قسم جو سانپ کے مشابہ ہے۔یعنی مارماہی (ت) |
تاج العروس میں ہے:
|
(الجریث کسکیت سمک)معروف ویقال لہ الجری وھو نوع من یشبہ الحیات،ویقال لہ بالفارسیۃ المارماھی[2] اھ ملتقطا۔ |
جریث بروزن سکیت معروف مچھلی ہے۔اس کو جری کہا جاتا ہے اور مچھلی کی قسم سانپ کے مشابہ ہے اس کو فارسی میں مارماہی کہتے ہیں اھ ملتقطا۔(ت) |
حیاۃ الحیوان میں ہے:
|
الجریث ھو ھذا السمك الذی یشبہ الثعبان وجمعہ جراثی ویقال لہ ایضا الجری بالکسر والتشدید وھو نوع من السمك یشبہ الحیۃ،ویسمی بالفارسیۃ مارماھی،وقد تقدم فی الہمزۃ انہ الانکلیس قال الجاحظ انہ یاکل الجردان وھو حبۃ الماء وحکمہ الحل [3]اھ باختصار۔ |
جریث یہ مچھلی ہے جو سانپ کے مشابہ ہے اس کی جمع جراثی ہے۔اس کو جری بھی کہتے ہیں کسرہ اور شد کے ساتھ،وہ مچھلی ہے جو سانپ کے مشابہ ہے اس کو فارسی میں مارماہی کہتے ہیں،اور ہمزہ کی بحث میں گزرا کہ یہ انکلیس ہےجاحظ نے کہا یہ جردان کھاتی ہے۔اور یہ پانی کا سانپ ہے اس کا یہ حکم ہے کہ وہ حلال ہے اھ باختصار (ت) |
مگر فقہائے کرام جسے جریث کہتے ہیں وہ یقینا مارماہی کے سواء دوسری مچھلی ہے کہ متون وشروح و فتاوٰی میں تصریحا دونوں کا نام جدا جدا ذکر فرمایا،لاجرم مغرب میں کہا:ھو غیر المار ماھی [4] (وہ مارماہی کا غیر ہے۔ت)علامہ ابن کمال باشا اصلاح وایضاح میں فرماتے ہیں:
|
(والجریث والمارماہی)الجریث نوع من السمك غیر المار ماھی ذکرہ فی المغرب،و انما افردھما بالذکر لما کان الخفاء فی کونہما |
(جریث اور مار ماہی)جریث مچھلی کی قسم ہے جو مارماہی کا غیر ہے۔یہ مغرب میں مذکور ہے۔ان دونوں کو علیحدہ اس لئے ذکر کیا کہ ان کے مچھلی ہونے میں خفا ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع