دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

بزعم بعض وہی جریث ہے۔اس تقدیر پر خود انھوں نے اس نادر مچھلی اور جریث میں فرق کیا،اسے عجائب بحر فارس اور اسے عجائب ہند میں لکھا۔اس کی وسط دم پر کانٹا بتایا تھا اور جری کی پیٹھ پر ایك چیز مثل عمود لکھی،اور وہ منخزین وفم وفرج کا ذکر یہاں نہ کیا،

حیث قال منہا (ای من عجائب بحرالہند)سمکۃ مدورۃ یقال لہا مارماھی علی ظہرھا شبہ عمود و محددالراس لا تقوم لہا فی البحر سمکۃ الا تضربہا بذٰلك العمود و تقتلہا [1]۔

جہاں انہوں نے فرمایا کہ ہندوستان کے سمندر کے عجائبات میں سے ایك گول مچھلی ہے جس کو مارماہی کہا جاتاہے اس کی پیٹھ پر عمودی شکل محدد سروالا کانٹا ہوتاہے،سمند ر میں جو مچھلی اس کی زد میں آئے اس کو وہ اپنے مدور کانٹے سے ہلاك کردیتی ہے۔(ت)

اور تحقیق یہ ہے کہ یہ دوسری مچھلی بھی نہ مارماہی ہے۔نہ مارماہی جریث مارماہی گول نہیں بلکہ لمبی بالکل سانپ کی شکل پر ہوتی ہے۔عربی میں اسے جری بکسر وتشدیدرا،اور جری بالفتح اور جریت بتائے فوقانیہ بروزن جرّیث اور صلور وسلور اور انقلیس و انکلیس،بفتح ہمزہ ولام ہر دو انقلیس وانکلیس بکسر ہر دو اور فارسی میں مارماہی اور ہندی میں بام کہتے ہیں،جاحظ نے کہا وہ پانی کا سانپ ہے یعنی صورۃ نہ کہ حقیقۃ،بعض نے کہا وہ سانپ اور مچھلی کے جوڑے سے پیدا ہے،قزوینی نے اسے پر جزم کا،اور صحیح یہ کہ یہ بھی بے ثبوت ہے بلکہ وہ سانپ سے جدا ایك خاص نوع ماہی ہے۔اہل فن نے ان اسمائے مذکورہ اعنی جری وصلور و انقلیس میں بہت اختلاف کیا۔بہت نے انھیں مارماہی کا غیر جانا،کسی نے کہا جری بے سنے کی مچھلی کو کہتے ہیں،کسی نے کہا ایك قسم ماہی ہے جس کے سرودم باریك اور پشت چوڑی ہوتی ہے۔کسی نے کہا انکلیس چھوٹی مچھلی کی شکل پر ایك جانور ہے جس کی دم کے پاس مینڈك کے پاؤں کے مثل دو۲ پاؤں ہوتے ہیں،اور ہاتھ نہیں ہوتے،بصرہ کی نہروں میں پایا جاتاہے۔بعض نے کہا بحرین کی مچھلی ہے۔اس جانور کو شلق بالکسر یا شلق مثل کشف کہتے ہیں،کسی نے کہا شلق بھی انکلیس اور انکلیس جریث ہے، کسی نے کہا انکلیس مارماہی اور صلور جریث ہے بہر حال اس قدر میں شك نہیں کہ مارماہی ایك معروف مشہور مچھلی مستطیل الخلقۃ مشابہ مارہے نہ کہ مدور، ارشاد الساری شرح صحیح البخاری زیر حدیث:

قال ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما طعامہ میتۃ الا ماقدرت منہا والجری

ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ اس کی خوراك میتہ ہے مگر کچھ بھون لی جاتی ہے اور جرّی

 


 

 



[1] عجائب المخلوقات وغرائب الموجودات بحرالہند فصل فی جزائرھذاالبحر مصطفی البابی مصر ص۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن