30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر یہ مچھلی ہو تو اس کو عربی میں کیا کہتے ہیں اور فارسی میں اس کا کیا نام ہے اور ہندی میں اس کا اس مخصوص بہ کیا ہے۔بحوالہ کتب تحریر فرمائیے،
(۲)اور جریث کو اہل ہند کیا کہتے ہیں اور وہ کون سی مچھلی ہے اس کی عوارضات مختص بہا کو بوضاحت بیان فرمائیے،غایۃ الاوطار میں لکھا ہے کہ جریث کو بعض اہل ہند سجگی کہتے ہیں،کیا یہ صحیح ہے۔اگر غلط ہے تو پھر سجگی کیا شے ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
یہ مچھلی کہ عجائب المخلوقات میں ذکر کی اگر اس کا وجود ہر دو عالم مثالی وخیالی سے باہر ثابت ہو تو ان نوادر سے ہے۔جو بہ مرور دہور کبھی کسی سیاح کی نظر پڑے اور عامہ ناس ان کے رسم واسم سے آگاہ نہیں،" وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّکَ اِلَّا ہُوَ ؕ"[1] (اور تمھارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ت)علامہ قزوینی کو خود اس کا نام معلوم ہوتا تو لکھتے،وہ خود اس کے عجائب دہر سے ہونے کے معترف ہیں عبارت مذکورہ سوال کے بعد کہا والبحرلا تحصی عجائبہ [2](سمندر کے عجائبات بے شمار ہیں۔ت)اسے جریث گمان کرنا صحیح نہیں،جریث ایك کثیر الوجود مچھلی سواحل پر ارزانی سے بکنے والی ہے، محرر المذہب سیدنا امام محمد رحمۃ الله تعالٰی علیہ مبسوط میں روایت فرماتے ہیں:
|
عن عمرو بن شوذب عن عمرۃ بنت ابی طبیخ قالت خرجت مع ولیدۃ لنافا شترینا جریثہ بقفیز حنطۃ فوضعناھا فی زنبیل فخرج راسہا من جانب وذنبہا من جانب فمر بنا علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فقال بکم اخذت قالت فاخبرتہ فقال ما اطیبہ وارخصہ و او سعہ للعیال [3]۔ |
یعنی عمرہ بنت ابی طبیخ نے کہا میں اپنی کنیز کے ساتھ جاکر ایك جریث ایك قفیز گیہوں کو خرید کرلائی جو زنبیل میں سمائی،ایك طرف سے سر نکلا رہا ایك طرف سے دم،اتنے میں مولا علی کرم الله وجہہ کا گزر ہوا،فرمایا،کتنے کو لی؟ میں نے قیمت عرض کی۔فرمایا:کیا پاکیزہ چیز ہے اور کتنی ارزاں اور متعلقین پر کتنی وسعت والی۔ |
ولہذا علامہ قزوینی نے اسے عجائب میں ذکر نہ کیا البتہ جری کانام لیا اور اسے مارماہی سے تفسیر کیا کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع