30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
(۱)مچھلیاں پکڑنے سے ملك ہوجاتی ہے اور دوسرے دریا میں چھوڑنے سے ملك سے خارج نہیں ہوتیں،نہ دوسرے کو ان کالینا جائز ہوتاہے۔مسلم ہو یا کافر،جب تك چھوڑنے والے نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ اس کی ہیں جو ان کو لے،تو ملك غیر ہونے کے سبب سے ان میں ممانعت آئے گی،مگر از انجا کہ یہ کفار نہ ذمی ہیں نہ مستامن نہ ان سے اس بارہ میں کوئی معاہدہ ہے،لہذا اب بھی وہ مچھلیاں حکما ایسی ہی ہیں جیسی پکڑنے سے قبل تھیں،ان کا ارادہ فاسد ان پر رد کیا جائے گا اور مسلم کافر جو کوئی پکڑے اس کے لئے مباح ہوگی۔والله تعالی اعلم۔
(۲)اگر وہ تجارت بروجہ شرعی ہو عقود فاسدہ یا ربا کو دخل نہ ہو تو اس میں شرکت جائز مگر اپنے روپیہ کا حصہ دوسرے کے ہاتھ بیچنا اور اس کا خریدنا دونوں حرام۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۵: از کلگٹ ایجنسی مرسلہ سردار امیر خاں ملازم کپتان اسٹوٹ ۲۱ ذی الحجہ ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس شخص کے ہاتھ کا ذبح ناجائز ہے جیسے کہ ہنود اس کے ہاتھ کی پکڑی مچھلی کھانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
جائز ہے،اگر چہ اس کے ہاتھ میں مرگئی یا اس نے مارڈالی ہو کہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں جس میں مسلمان یا کتابی ہونا ضرور ہو۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۶ و ۱۶۷: ا زبنگالہ ۱۸ ربیع الاول شریف ۱۳۲۰ھ
(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس ومفتیان شرع متین اس حیوان کے بارے میں جو کہ عجائب المخلوقات میں بایں طور بیاں کیا گیا ہے:
|
ومنھا سمکۃ مدورۃ ذنبہا اطول من ثلثۃ اذرع وعلی وسط ذنبہا شوکۃ معقفۃ شبہ کلاب وھی سلاحہا تضرب بہا وھی نمراء بیاضہا فی غایۃ اللبیاض ونقد سواد ھا فی غایۃ السوادو لہا منخران علی ظہر ھا وفم علی بطنہا وفرج کفرج النساء [1] انتھیٰ، |
ان میں سے ایك مچھلی گول قسم کی دم تین ہاتھ لمبی ہے اور اس کی دم کے درمیان میں کنڈے کی شکل میں ایك ٹیڑہا کانٹا ہے وہ اس کا ہتھیا ر ہے۔وہ مچھلی نہایت سفید ہے جس پر گہرے سیاہ رنگ کے نقطے ہوتے ہیں اس کے نتھنے اس کی پیٹھ پر اور اس کا منہ پیٹ پر اس کی شرمگاہ عورتوں کی شرمگاہ کی طرح ہوتی ہے۔انتہی (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع