30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سَلٰمًاؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوْمٌ مُّنۡکَرُوۡنَ ﴿۲۵﴾ فَرَاغَ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیۡنٍ ﴿ۙ۲۶﴾[1]دوسری جگہ فرمایا:" بِعِجْلٍ حَنِیۡذٍ ﴿۶۹﴾"[2]۔ |
سلام،کہا سلام انجانے لوگ ہیں پھر جلد ی کرتا اپنے گھر گیا، سوان کے کھانے کو لے آیا ایك فربہ بچھڑا بھنا ہوا۔ |
احادیث سے ثابت ہے کہ حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کی طرف سے گائے قربانی کی،اور قربانی کا گوشت کھانے کا حکم فرماتے،مگر خود حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے تناول فرمایا یانہیں،اس بارے میں کوئی تصریح حدیث اس وقت پیش نظر نہیں،والله سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مسئلہ ۱۵۹: از شہر بریلی محلہ قاضی ٹولہ شہر کہنہ مرسلہ محمد عمران صاحب ۱۶ جمادی الثانی ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جناب سرور کائنات صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے گوشت گائے کا کھایا یانہیں؟
الجواب:
حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے گائے کی قربانی فرمائی اوراس کے کھانے کھلانے کاحکم فرمایا خود بھی ملاحظہ فرمایا یا نہیں،اس عــــــہ کا ثبوت نہیں،دنیا کی ہزاروں نعمتیں ہیں کہ حضور نے قصدا تناول نہ فرمائیں،گوشت گاؤ کی مذمت میں جو حدیث ذکر کی جاتی ہے صحیح نہیں،والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۰ و ۱۶۱: مسئولہ معرفت سیٹھ آدم جی گونڈل کاٹھیاوار ہاشم بیگ شنبہ یکم شعبان ۱۳۳۴ھ
(۱)کبوتر کھانے میں کسی قسم کی کراہت ہے؟
(۲)عقیقہ کا گوتشت ماں باپ کھائیں یا نہیں؟
الجواب:
(۱)کچھ نہیں۔
عــــــہ:حدیث مسلم کتاب الزکوٰۃ کہ بریرہ رضی الله تعالٰی عنہ کے لئے گوشت گاؤ صدقہ میں آیا،وہ حضور کے پاس لایا گیا اور حضورسے عرض کیا گیا کہ یہ صدقہ ہے کہ بریرہ کو آیا،فرمایا اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ [3]۔اس سے بظاہر تناول فرمانا معلوم ہوتاہے ۱۲ حجۃ الاسلام حامدر ضا رضی الله عنہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع