دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اور اسی حکم میں پہاڑی کوا بھی داخل کہ بڑا اوریك رنگ سیاہ ہوتاہے اور موسم گرما میں آتاہے،اور خلط کرنیوالا جسے عقعق کہتے ہیں کہ اس کے بولنے میں آواز عق عق پیدا ہوتی ہے۔اس میں اختلاف ہے،اور اصح حل مگر کراہت تنزیہہ میں کلام نہیں،

ھذا خلاصۃ مافی الدرالمختار [1] وردالمختار والمقام بعد یحتاج الی زیادۃ تحریم وضبط وتقریر لعل اﷲ یسیرہ فی تحریر اٰخر واﷲ تعالٰی اعلم۔

یہ درمختار اور ردالمحتار میں بیان شدہ کا خلاصہ ہے جبکہ یہ مقام ابھی زیادہ تحریم وضبط اور تقریر کا محتاج ہے ہوسکتاہے کہ الله تعالٰی کسی اور تحریر میں اس کو آسان کردے،والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۵۶:                              مسئولہ مولوی محمد ایوب صاحب سنھبل مرادآبادی                     ۳ جمادی الاولٰی ۱۳۲۵ھ

کواحرام ہے یانہیں؟ الو حرام ہے یانہیں؟

الجواب:

یہ کوے کہ ہمارے دیار میں پائے جاتے ہیں سب حرام ہیں،الو حرام ہے،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۵۷:             از شاہجہان پور ڈاك خانہ نادر شاہیان مقام میران پور،یعقوب شاہ خاں           بروز یکشنبہ ۱۸/ ۱۳۳۴ ھ

جناب قبلہ دام اقبالہ بعد سلام علیکم عرض ہے کہ پیلو کے انڈے اور گوشت اور پالنا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

سب جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۵۸:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ گائے کی حلت کاحکم کس وقت سے جاری ہوا،اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بھی اس کا گوشت تناول فرمایا یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

گائے کی حلت شریعت قدیمہ ہے۔الله عزوجل قرآن عظیم میں فرماتاہے:

" ہَلْ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ ضَیۡفِ اِبْرٰہِیۡمَ الْمُکْرَمِیۡنَ ﴿ۘ۲۴﴾ اِذْ دَخَلُوۡا عَلَیۡہِ فَقَالُوۡا"

یعنی کیا آئی تیرے پاس خبر ابراہیم کے عزت دار مہمانوں کی، جب وہ اس کے پاس آئے بولے

 


 

 



[1] ردالمحتار علی الدرالمختار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن