دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

برجندی میں ہے:

ذکر فی المحیط ان فی الخفاش اختلاف العلماء اھ [1]۔

محیط میں مذکور ہےکہ چمگادڑ میں علماء کا اختلاف ہے اھ (ت)

درمختارمیں ہے:

وقیل الخفاش لانہ ذوناب [2]۔

بعض نے کہا چمگادڑ حرام ہے کیونکہ یہ کیلے والا ہے۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

قال الاتقانی وفیہ نظرلان کل ذی ناب لیس بمنہی عنہ اذا کان لایصطاد بنایہ [3]اھ

اتقانی نے کہا ہے اور اس میں اعتراض ہے کیونکہ ہرکیلے والا حرام نہیں ہے جبکہ وہ اپنے کیلے سے شکار نہ کرتاہو اھ (ت)

برجندی میں ہے:

المراد الناب الذی ھو سلاح وذوالناب الحیوان الذی ینہب بالناب [4] اھ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

ناب (کیلے)سے مراد وہ ہے جو ہتھیار بنے،اور کیلے والا جانور وہ ہے جو کیلے کے ساتھ حملہ اور ہو،والله سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم (ت)

مسئلہ ۱۵۵:                              از درتحصیل کچھا ضلع نینی تال مرسلہ عبدالعزیز خاں                       ۱۴ رجب ۱۳۱۵ھ

جو کوّاکہ دانہ کھاتاہے اور رنگ میں بالکل سیاہ ہوتاہے،اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو کوا کہ دانہ اور نجاست دونوں کھاتاہے اس کا کیاحکم ہے؟

الجواب:

دانہ خور کوا کہ صرف دانہ کھتااور نجاست کے پاس نہیں جاتا جسے غراب زرع یعنی کھیتی کا کوا کہتے ہیں،چھوٹا سا سیاہ رنگ ہوتاہے، اور چونچ اور پنجے غالبا سرخ،وہ بالاتفاق جائز ہے،اور مردار خورکوا جسے غراب ابقع بھی کہتے ہیں کہ اس کے رنگ میں سپیدی بھی سیاہی کے ساتھ ہوتی ہے بالاتفاق ناجائز ہے۔


 

 



[1] شرح النقایہ للبرجندی کتاب الذبائح نولکشور لکھنؤ ۳ /۱۹۳

[2] درمختار کتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۲۹

[3] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۹۴

[4] شرح النقایہ للبرجندی کتاب الذبائح نولکشور لکھنؤ ۳ /۱۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن