30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
درتحلیل لحم تقلیل آلہ جہاد ست بخلاف لبن،باز ایں ہمہ برتقدیرے ست کہ بحد سکر نہ رسد،ورنہ تعمدایں بالاتفاق ممنوع باشد،کمالا یخفی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
درمختار کی روایت کے مطابق گوشت اوردودھ میں فرق کا واضح بیان ہے کہ گوشت کو حلال کردینے میں آلہ جہاد کی قلت پیدا کرنا ہے جبکہ دودھ کا معاملہ اسکے خلاف ہے،اور دودھ کی بحث اس حد تك ہے جس میں سکر یعنی نشہ نہ ہو،ورنہ قصدا ا تنی مقدار پینا ممنوع ہے جیساکہ مخفی نہیں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ ۱۵۲: از دارا گنج ضلع بجنور مرسلہ ممتاز مسیح صاحب ایم اے مشن مورخہ ذیقعدہ ۱۳۳۵ھ
ہادی دین جناب مولانا صاحب! عرض مدعایہ ہے کہ اہل سنت وجماعت حنفی مذہب میں گھوڑا اور اقسام اور اس کے مثل خچر وگدھے کے حلال ہیں یا حرام؟ یا ان تینوں جانوروں میں سے کون سا جانور حلال ہے؟ مہربانی فرماکر بحوال حدیث شریف یا قول علماؤں کے جواب سے مشرف فرمائے۔
الجواب:
گدھا حرام ہے،،یونہی وہ خچر جو گدھی سے پیدا ہواگرچہ باپ گدھا نہ ہو،اور ہمارے امام اعظم علیہ الرضوان کے مذہب میں گھوڑا مکروہ تحریمی ہے یعنی قریب بحرام،یونہی وہ خچر جس کی ماں گھوڑی ہو،حدیث میں ہے:
|
نہی علیہ اٖجل الصلٰوۃ والسلام یوم خیبر عن لحوام الحمر الاھلیۃ [1]۔ |
حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے خیبر کے روز پالتو گدھے کے گوشت کو ممنوع فرمایا۔(ت) |
مسئلہ ۱۵۳: از اوجین مکان میر خادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ حاجی یعقوب علی خاں ۱۶ صفر ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ڈپٹی امداد علی صاحب نے رسالہ امداد المسلمین میں الو کے بارہ میں لکھا ہے کہ عالمگیری میں لکھا ہے:البوم یوکل [2](الو حلال ہے۔ت)اور طحطاوی میں ہے:
|
یوکل القمری والسوادین والزر زور والصصل والہدھد والبوم والطاؤس [3]۔ |
قمری،سوادین،زرزور،صلصل،ہدہد،بوم طاؤس نامی پرندے حلال ہیں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع