30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اللہِ "[1] |
کے حکم سے ہوا۔(ت) |
ہاں دائم الخمر البتہ مرتکب سخت کبیرہ اور مستحق عذاب نار ہے،مگر یہ کہنا اس کی نسبت بھی باطل ہے کہ اس کی مغفرت کبھی نہیں ہوگی یہ صرف کافر کے لئے ہے،مسلمان کیسا ہی گنہگار ہو زیر مشیت ہے چاہے عذاب فرمائے تو اس کا عدل ہے،چاہے بلا عذاب بلکہ بلاحساب بخش دے تو اس کافضل ہے۔
|
" اِنَّ اللہَ لَا یَغْفِرُ اَنۡ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ"[2] |
الله تعالٰی نہ مغفرت فرمائے گا کہ اس کے ساتھ شریك ٹھہرایا جائے،اور مغفرت فرمائے گا اس سے کم کو جس کو وہ چاہے گا۔ (ت) |
پھر مسلمانوں میں سے جس پر عذاب فرمائے گا ہر گز وہ عذاب دائم نہ ہوگا،انجام بلاشبہ مغفرت ہے،اور جب ان جانوروں کا ذبح جائز ہے اس پر اُجرت مقرر کرکے لینا بھی جائز ہے کماہوحکم مباح یحتاج الی عمل (جیسا کہ ہر مباح محتاج العمل کا حکم ہے۔ت)
اب یہاں متعدد صورتیں ہیں،سائل دو اجرتیں بتاتاہے،ایك آنہ یا پاؤ بھر گوشت،یہ اگر یوں ہے کہ کبھی ایك آنہ مقرر کرلیا جاتاہے کبھی پاؤ بھر گوشت تو وہ آنہ جائز ہے،اور گوشت کہ اسی جانور کا قرار پاتاہے ناجائز ہے لانہ کقفیزالطحان (کیونکہ یہ پیسنے والے آٹے کا حصہ قفیز کی طرح ہے۔ت) بلکہ اگر اس جانور کا نہ ٹھہرے جب بھی گوشت کثیرالتفاوت چیز ہے۔
|
لانہ قیمی فلا یصلح دینا علی الذمۃ ویقع فیہ النزاع وکل ماکان کذالك یورث الفساد۔ |
کیونکہ یہ قیمت والی چیز جو کسی کے ذمہ دین نہیں بن سکتی اور اس میں تنازعہ ہوتاہے اور جو ایسی چیز ہو وہ فساد برپا کرتی ہے۔(ت) |
اوراگر یہ معنی ہیں کہ تعین کچھ نہیں ہوتا کبھی ایك آنہ دیتے ہیں کبھی گوشت،تویہ جہالت اجرہے،جہالت اجر مفسد اجارہ ہے۔
بہرحال اُجرت میں گوشت کا قدم درمیان ہے اجارہ فاسد ہے،ا ور عقد فاسد حرام و ازقبیل ربا ہے،اور اس کا عادی ہونا ضرور موجب فسق،اور اس کا پیشہ کرنے والا فاسق معلن،اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ،اوراس کے پیچھے نما ز مکروہ تحریمی کہ پڑھنا منع،اور پڑھی تو پھیرنا واجب۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع