دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

مسئلہ ۱۳۸:             ۱۴ رمضان المکرم ۱۳۱۴ھ

جنگل میں صبح کے وقت بیل مذبوحہ پایا،مگر ذابح معلوم نہیں کہ کافر ہے یا مسلمان،اگر مسلمان ہے تو بسم الله الله اکبر کہی ہو یانہ،آیا مذبوحہ حلال ہے یاحرام؟ اگر حلال ہے تویہ جزئیہ کون سی کتاب میں ہے اور کون سے باب میں ہے یا " وَمَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللہِۚ"[1] میں داخل کیا جائے کون سی دلیل کے ساتھ؟ بینوا توجروا

الجواب:

ان بلاد میں کہ مومن اور کافر،مشرک،ملحد،زندیق ہر قسم کے لوگ رہتے ہیں،ایسا نامعلوم الحال ذبیحہ حلال نہ سمجھا جائے گا۔

کمابینہ فی الدرالمختار[2] وردالمحتار[3] من اٰخر الصید فراجعہما وفیہ تفصیل لا یعدو ماقلناہ،واﷲ تعالٰی اعلم۔

جیسا کہ درمختار اور ردالمحتار کے باب الصید کے آخر میں اس کو بیان کیا ہے تو دونوں کتب کی طرف رجوع کرو اور اس میں تفصیل ہے جو ہمارے بیان کردہ سے زائد نہیں ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۳۹:                             از بریلی محلہ بہاری پور مسئولہ عبدالرشید خاں                              ۱۳ جمادی الاولٰی ۱۳۳۳ھ

اور مدار صاحب کا مرغہ کرنا کیسا ہے؟ او رکھانا اس کا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

جو جانور مسلمان نے الله کا نام لے کر ذبح کیا اور الله عزوجل کے لئے اس کی جان دے وہ حلا ل ہے،مرغ مزار پر لے جانا نہ چاہئے نہ مرغ کی خصوصیت ضروری سمجھنا چاہئے،جو ذبح جہاں ہو الله کے لئے کرے ان کا ثواب ان کی روح کو پہنچا دے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۰:                              مسئولہ انوارالحق چونیاں ضلع لاہور              بروز یك شنبہ بتاریخ ۱۰ ربیع الاول شریف ۱۳۳۴ھ

فتاوٰی شاہ عبدالعزیز صاحب کا حنفی المذہب کے مطابق ہے یاکہ نہیں،اورنیز اس میں لکھاہے کہ پیر کے نام کا بکرا حرام ہے،خواہ وقت ذبح تکبیر کہی جائے،اب اے وارث النبی صلی الله تعالٰی علیہ سلم! تحریر فرمائے کہ شاہ صاحب اس مسئلہ میں غلطی پر ہیں،یا یہ کہ اس فتاوٰی کی عبارت سمجھنے میں غلطی ہے اس


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۷۳

[2] درمختار کتاب الصید مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۶۴

[3] ردالمحتار کتاب الصید داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن