دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

حلت ذکات شرعی سے ثابت ہوتی ہے،تو جب ذبح شرعی معلوم ومتحقق نہ ہو تو حکم حرمت ہے،کافر نے مسلمان سے راس ذبح کرائی اور قبل اس کے کہ مسلمان کی نگاہ سے غائب ہوانھیں سے خریدلیا،یہ جائز ہے اور اگر مسلمان نے ذبح کیا اور اس کے بعد جانور اس کی نظر سے غائب ہوگیا"اور کافر عــــــہ گوشت اس کی حلت وطہارت کرنا چاہتاہے۔"اور حلت وحرمت وطہارت ونجاست خالص امور دیانت ہیں،اورامور دیانت میں کافر کی خبر محض نامعتبر ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " وَلَنۡ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪"[1]۔

الله تعالٰی نے فرمایا:الله تعالٰی ہر گز کافروں کو مومنوں پر راہ نہ دے گا۔(ت)

مسلمان اس کے گوشت کی خریداری سے نفرت واعراض کرتے ہیں،بہت صحیح وبجا ہے،یہی حکم شرع ہے،بلکہ چوہڑے چمار اگر مسلمان سے ذبح کرائیں او ر ہنوز نگاہ سے غائب نہ ہو جب بھی خریدنا نہ چاہئے جبکہ قلوب اس سے تنفر کرتے ہوں،

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:بشروا ولا تنفروا [2]۔و عنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:ایاکم ومایتغدر منہ[3] فان الخبر لایتغدر منہ،وعنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایاك ومایسؤالاذن [4]۔ھذا وفصلناہ فی فتاوٰنا

حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے ؛ بشارت دینے والے بنو اور نفرت پیدا نہ کرو۔اور حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے:باعث غدر سے بچو جبکہ خبر باعث غدر نہیں ہے،اور حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے۔کانوں کو تکلیف دہ بات سے بچاؤ۔

 

عــــــہ:اصل میں اسی طرح ہے،مگر ہونا اس طرح چاہئے:"اور کافر گوشت فروش اس کی حلت و طہارت ثابت کرنا چاہتاہے۔" عبد المنان اعظمی۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۱۴۱

[2] صحیح البخاری کتاب العلم باب ماکان النبی صلی الله علیہ وسلم یتخولہم بالموعظۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶

[3] المستدر ك للحاکم کتاب الرقاق دارالفکر بیروت ۴/ ۳۲۷،کشف الخفاء للعجلونی حدیث ۸۶۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/ ۲۴۷

[4] مسند احمد بن حنبل بقیہ حدیث ابی الغادبۃ رضی الله تعالٰی عنہ المکتبہ الاسلامی بیروت ۴/ ۷۶،کشف الخفاء للعجلولی حدیث ۸۶۶ و ۸۶۷ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۲۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن