دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

اشباہ میں اسی قاعدہ کے تحت میں ہے:

الشاۃ فی حال حیاتہا محرمۃ فالمشتری مستمسك باصل التحریم الی ان یتحقق زوالہ [1]۔

بکری زندہ حرام ہے، تو خریدار نے اس کے اصل حال کو دلیل بناکر حرام کردیا تا وقتیکہ اس اصل یقین کا زوال نہ ہوجائے۔ (ت)

فتح القدیر میں ہے:

لاتحل حتی یعلم انہاذکاۃ مسلم لانہا اصلہا حرام، وشککنا فی الذکاۃ المبیحۃ [2]۔

کھاناحلال نہیں جب تك یقینی علم نہ ہوجائے کہ اس کو مسلمان نے ذبح کیا ہے کیونکہ اصل میں حرام ہے، اور ہمیں مباح بنانے والے ذبح میں شك ہے۔ (ت)

تاتارخانیہ میں جامع الجوامع امام ابویوسف سے ہے:

من اشتری لحما فعلم انہ مجوسی واراد الرد، فقال ذبحہ مسلم یکرہ اکلہ [3] اھ۔

کسی نے گوشت خریدا اور معلوم ہے کہ فروخت کرنیوالا مجوسی ہے تو واپس کرنا چاہا تو مجوسی نے کہا اس کو مسلمان نے ذبح کیا ہے اس کا کھانا مکروہ ہے اھ (ت)

ردالمحتارمیں ہے:

ومفادہ ان مجرد کون البائع مجوسیایثبت الحرمۃ فانہ بعد اخبارہ بالحل بقولہ ذبحہ مسلم کرہ اکلہ فکیف بدونہ، تأمل [4]۔

اس کا مفاد یہ ہے کہ محض بائع کا مجوسی ہونا ہی حرمت کو ثابت کردے گا کیونکہ اس نے اس کے حلال ہونے کی خبر دی،کہ اس کو مسلمان نے ذبح کیا ہے، اس کے باوجود جب کھانا مکروہ ہو ا تو ایسی خبر کے نہ ہونے پر کیسے حلال ہوسکتاہے ، غور کیجئے۔ (ت)

بخلاف اس کے کہ مسلمان اپنے کسی نوکر یا مزدور مشرك کو گوشت لینے بھیجے اور وہ خریدکر لائے اور کہے میں نے مسلمان سے خریدا ہے اس کا کھانا جائز ہوگا، جبکہ قبل میں اس کا صدق جمتاہو کہ اب یہ اصالۃً دربارہ معاملات قول کافر کا قبول ہے اگر چہ حکم دیانت کو متضمن ہوجائے گا، تبیین الحقائق پر ہندیہ میں ہے:


 

 



[1] الاشباہ النظائر الفن الاول القاعدہ الثالثۃ اداراۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۱/ ۸۹

[2] فتح القدیر

[3] ردالمحتار بحوالہ التاتارخانیہ کتاب الحظروالاباحۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۱۹

[4] ردالمحتار بحوالہ التاتارخانیہ کتاب الحظروالاباحۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن