دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

(۴) ہر گز روانہیں، اور ایسی خاطر ملعون، وہ شرطیں جو ان سے کی جارہی ہیں ان میں مسلمانوں کی نگرانی اس طرح کی ہو جیسی ہم نے بیان کی کہ وقت ذبح سے وقت خریداری تك کسی آن مسلمان کی نگاہ سے غائب نہ ہوورنہ کافی نہیں، اور دبانے والے کا مسلمان ہونا کچھ ضرور نہیں، ذبح کرنے والا مسلمان چاہئے۔

مسئلہ ۱۳۲:                             از اٹاوہ محلہ اورنگ آباد مرسلہ فضل حسین صاحب       سوم جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس شہر میں گوشت ہندو کھٹك فروخت کرتے ہیں، اور انتظام ذبح یہ ہے کہ گورنمنٹی مذبح بناہوا ہے، بعد ملاحظہ ڈاکٹر انگریزی کے (عام اس سے کہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم ہو) اس مذبح میں کل جانور ذبح ہوتے ہیں، کھٹك گوشت بناکر بازار میں لاکر فروخت کرتے ہیں، مذبح پر ایك مسلمان جاتاہے جس کی نسبت معلوم ہوا کہ ذبح وہی شخص کرتاہے، اگر چہ عادت مستمرہ وطریقہ مقررہ تویہی ہے، لیکن ممکن ہے کہ بخلاف ورزی اس حکم گورنمنٹی کے کوئی جانور خفیۃً اپنے گھروں پر ذبح کرکے اس کا گوشت بھی انھیں جانوروں کے گوشت میں ملاکر فروخت کرلیں، چنانچہ ایسے مقدمات بھی ہوتے اور وہ لوگ سزا پاتے ہیں، شہادت اس امر کی کہ گوشت جو فروخت ہورہا ہے اس جانور کا ہے جس کو مسلمان نے ذبح کیا ہے بجز قول اُس کا فرکے جو گوشت فروخت کررہاہے، اور کوئی نہیں ہے، اورنہ وقت ذبح سے وقت فروخت تك بالاتصال وہ گوشت کسی مسلمان کے زیر نظر رہا، اگر چہ عادت معہودہ کے موافق کہا جاسکتاہے، کہ مذبح گورنمنٹی میں ذبح ہوا ہے، اور وہاں مسلمان معمولًا جاتاہے، اور ایسے مقدمات بھی پیش آتے ہیں کہ بیماری مویشی وغیرہ بخوف ڈاکٹر کے معائنہ کے گھر پر ذبح کرلیتے ہیں۔ اور اس گوشت میں شامل کرلیتے ہیں، جو مذبح کے مذبوح جانور وں کا ہے، پس ایسی حالت میں اس ہندو کھٹك سے خریدا ہوا گوشت کھانا جائز وحلال ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں اس سے گوشت کاخریدنا ، کھانا، کھلانا ناجائز ہے، کہ حیوان جب تك زندہ تھا حرام تھا، ذبح شرعی سے حلال ہوگیا، اور اس کا حصول ثابت نہ ہوا، والیقین لایزول بالشك (شك سے یقین زائل نہیں ہوتا۔ ت) اور وہ کافر غیر کتابی اگر کہے بھی کہ یہ مسلمان کا ذبیحہ ہے، تویہ خبر خصوصا امردیانت وحلت وحرمت میں ہیں۔ اور ان امور میں کافرکی خبر محض باطل و نامعتبر ہے، درمختاروہدایہ وتبیین و ہندیہ وغیرہاعامہ کتب میں ہے:

خبر الکافر مقبول بالاجماع فی المعاملات لافی الدیانات [1]۔

معاملات میں بالاجماع کافر کی خبر مقبول ہے دیانات میں مقبول نہیں۔ (ت)

 


 

 



[1] درمختار کتب الحظر والاباحۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن