دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

ویکرہ ان یبدل بہا غیرھا [1]۔

اورا س قربانی کے جانور کو تبدیل کرنا مکروہ ہے۔ (ت)

 اسی طرح تبیین الحقائق وغیرہ میں ہے۔

بالجملہ مسلمانوں پر بدگمانی حرام اور حتی الامکان اس کے قول وفعل کو وجہ صحیح پر حمل واجب، اور یہاں ارادہ قلب پر بے تصریح قائل حکم لگانے کی اصلا راہ نہیں، اور حکم بھی کیسا کفر وشرك کا، جس میں اعلی درجہ کی احتیاط فرض، یہاں تك کہ ضعیف سے ضعیف احتمال بچاؤ نکلتا ہو تو اسی پر اعتماد لازم، کما حقق کل ذٰلك الائمۃ المحققون فی تصانیفہم الجلیلۃ (جیسا کہ ائمہ محققین نے اپنی تصانیف میں اس کی تحقیق فرمائی ہے۔ ت)

اگر بالفرض بعض کو رد ل احمقوں پر بہ ثبوت شرعی ثابت بھی ہو کہ ان کا مقصود معاذالله عبادات غیر ہے تو حکم کفر صرف انھیں پر صحیح ہوگا ان کے سبب حکم عام لگادینا اورباقی لوگوں کی بھی یہی نیت سمجھ لینا محض باطل۔

قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ

"[2]۔

(الله تعالٰی نے فرمایا) اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔ (ت)

پس حق یہ ہے کہ نہ مطلقًا اس نام پکارنے پر حکم شرك صحیح ، نہ اس وجہ سے جانور کو مردار مان لینا درست، بلکہ حکم شرك کے لئے قائل کی نیت پوچھیں گے، اگر اقرار کرے کہ اس کی مرادعبادات غیر ہے تو بے شك مشرك کہیں گے ورنہ ہر گزنہیں، اور حکم حرمت صرف قول وفعل ونیت ذابح خاص وقت ذبح پر مدار رکھیں گے، اگر مالك خواہ غیر مالك کسی کلمہ گو نے معاذالله اسی نیت شرك کے ساتھ ذبح کیا تو بے شك حرام کہ وہ اس نیت سے مرتد ہوگیا اور مرتد کا ذبیحہ نہیں، اور اگر الله عزوجل کے لئے جان دی اور قصدًا تکبیر نہ کی تو بیشك حلال، اگر چہ اس پر باعث ایصال ثواب یا اکرام اولیاء یا نفع دینا وغیرہا مقاصد ہوں، اگر چہ مالك غیر ذابح کی نیت معاذالله وہی عبادات غیر ہو، اگر چہ پیش از ذبح یا غیر ذابح نے وقت ذبح کسی کا نام پکارا ہو، مالك سے وہ نیت ناپاك ثابت ہونا بھی ذابح پر کچھ موثر نہیں، جب تك خود اس سے بھی اسی نیت پر جان دینا ثابت نہ ہو کہ جب اس سے وہ نیت ثابت نہیں، اور مسلمان اپنے رب عزوجل کا نام لے کر ذبح کررہاہے تو اس پر بدگمانی حرام و نارواہے، اوہام تراشیدہ پر مسلمان کو معاذالله مرتکب کفر سمجھنا حلال خدا کو حرام کہہ دینا نام الہٰی عزوجل جو وقت تکبیر لیا گیا باطل وبے اثر ٹھہرانا ہر گز وجہ صحت نہیں رکھتا، الله عزوجل فرماتاہے:

" وَمَا لَکُمْ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَاسْمُ

تمھیں کیا ہوا کہ نہ کھاؤ اس جانور سے جس کے

 


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الاضحیۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۴۹

[2] القرآن الکریم ۶/ ۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن