30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الله عزوجل فرماتاہے:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[1] |
اے ایمان والو! بہت سے گمان سے بچو بے شك کچھ گمان گناہ ہیں۔ |
اور فرماتا ہے:
|
" وَ لَا تَقْفُ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَکُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُلًا ﴿۳۶﴾ "[2] |
بے یقین بات کے پیچھے نہ پڑ،بیشك کان،آنکھ اور دل سب سے سوال ہوناہے۔ |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم والظن فان الطن اکذب الحدیث [3]رواہ الائمۃ مالك والشیخان وابوداؤد و الترمذی عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
گمان سے بچو کہ گمان سب سے بڑھ کر جھوٹی بات ہے(اس کو امام مالک،شیخین،ابوداؤد اور رترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
اور فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
افلا شققت عن قلبہ حتی تعلم اقالہا ام لا،[4] رواہ مسلم،عن اسامۃ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
تو نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ دیکھا کہ دل کے عقیدے پر ا طلاع پاتا۔(اس کو امام مسلم نے حضرت اسامہ بن زید رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
امام عارف بالله سید احمد زروق رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
انما ینشأ الظن الخبیث عن القلب الخبیث [5]، |
بدگمانی خبیث دل سے ہی پیدا ہوتی ہے، |
[1] القرآن الکریم ۴۹/ ۱۲
[2] القرآن الکریم ۱۷/ ۳۶
[3] صحیح البخاری کتاب الوصایا باب قول عزوجل من بعد وصیۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۸۴،صحیح مسلم کتاب البر باب تحریم الظن الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۱۶
[4] صحیح مسلم کتاب الایمان باب تحریم الظن الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۶۷
[5] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ الخلق الرابع والعشرون مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع