دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

وصلوٰۃ الوالدین [1]۔

اور صلوٰۃ والدین ہے۔(ت)

سبحان اللہ! داؤد علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز،داؤد علیہ السلام کے روزے،ماں باپ کی نماز کہنا صواب،پڑھنا ثواب،اور جانور کی اضافت وہ سخت آفت کہ قائلین کفار،جانور مردار،کیا ذبح نماز روزے سے بڑھ کر عبادت خدا ہے یا اس میں شرکت حرام ان میں روا ہے۔خود اضافت ذبح کا فرق سنئے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لعن اﷲ من ذبح لغیر اﷲ [2] رواہ مسلم والنسائی عن امیر المومنین علی ونحوہ احمد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

خدا کی لعنت ہے اس پر جو غیر خدا کے لئے ذبح کرے(اس کو مسلم اور نسائی نے امیرالمومنین علی رضی الله تعالٰی عنہ اور اس کی مثل امام احمد نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت)

دوسری حدیث میں ہے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من ذبح لضیف،ذبیحۃ کانت فداء ہ من [3]۔رواہ الحاکم فی تاریخہ عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جو اپنے مہمان کے لئے جانور ذبح کرے وہ ذبیحہ اس کا فدیہ ہو جائے آتش دوزخ سے(اس کو امام حاکم نے اپنی تاریخ میں حضرت جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

تو معلوم ہوا کہ ذبیحہ میں غیر خدا کی نیت اور اس کی طرف نسبت مطلقًا کفر کیا حرام بھی نہیں،بلکہ موجب ثواب ہے تو ایك حکم عام کفر وحرام کیوں کر صحیح ہوسکتاہے۔

ولہذا علماء فرماتے ہیں،مطلقًا نیت غیر کو موجب حرمت جاننے والا سخت جاہل اور قرآن و حدیث وعقل کا مخالف ہے،آخر قصاب کی نیت تحصیل نفع دنیا اور ذبائح شادی کا مقصود برات کو کھانا دینا ہے،نیت غیر تویہ بھی ہوئی،کیا یہ سب ذبیحے حرام ہوجائیں گے، یونہی مہمان کے واسطے ذبح کرنا درست وبجا ہے کہ مہمان کا اکرام عین اکرام خدا ہے،درمختارمیں ہے:


 

 



[1] ردالمحتار کتا ب الصلوٰۃ باب الوتر والنوافل داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۴۶۲

[2] صحیح مسلم کتاب الاضاحی باب تحریم الذبح لغیر الله قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۶۰

[3] الجامع الصغیر بحوالہ الحاکم فی التاریخ حدیث ۸۶۷۲ دارلکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۵۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن