دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

غرض ہر عاقل جانتاہے کہ تمام افعال میں اصل نیت مقارنہ ہے،نماز سے پہلے خدا کے لئے نیت تھی تکبیر کہتے وقت دکھاوے کے لئے پڑھی،قطعا مرتکب کبیرہ ہوا،اور نماز ناقابل قبول اور اگر دکھاوے کے لئے اٹھا تھا نیت باندھتے وقت تك یہی قصد تھا، جب نیت باندھی قصد خالص رب جل وعلا کے لئے کرلیا تو بلا شبہ وہ نماز پاك وصاف وصالح ہوگئی،تو ذبح سے پہلے کی شہرت پکار کاکچھ اعتبار نہیں،نہ نافع نفع دے نہ مضر ضرر،خصوصا جبکہ پکارنے والا غیر ذابح ہو کہ اسے تو اس باب میں کچھ دخل ہی نہیں

کما قدعلمت وہذاکلہ ظاہر جدا لا یصلح ان یتناطح فیہ قرناء وجماء۔

جیسا کہ معلوم ہے اور یہ تمام ظاہرہے اس میں بالکل گنجائش نہیں کہ اس میں بحث کی جائے۔(ت)

پھر اضافت معنی عبادت میں منحصر نہیں کہ خواہی نخواہی مدار کے مرغ یا چہل تن کی گائے کے معنی ٹھہرالئے جائیں کہ وہ مرغ وگاؤ جس سے ان حضرات کی عبادت کی جائے گی،جس کی جان ان کے لئے دی جائے گی،اضافت کو ادنٰی علاقہ کافی ہوتاہے،ظہر کی نماز،جنازہ کی نماز،مسافر کی نماز،امام کی نماز،مقتدی کی نماز،بیمار کی نماز،پیرکار وزہ۔اونٹوں کی زکوٰۃ،کعبہ کا حج،جب ان اضافتوں سے نما زوغیرہ میں کفر وحرمت درکنار نام کو بھی کراہت نہیں آتی،تو حضرت مدار کے مرغ،حضرت احمد کبیر کی گائے، فلاں کی بکری کہنے سے یہ خدا کے حلال کئے ہوئے جانور کیوں جیتے جی مرداراور سور ہوگئے کہ اب کسی صورت حلال نہیں ہو سکتے،یہ شرع مطہر پر سخت جرأت ہے،خودحضور پر نور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان احب الصیام الی اﷲ تعالٰی صیام داؤد واحب الصلوٰۃ الی اﷲ عزوجل صلوٰۃ داؤد،[1]رواہ الائمۃ احمد والستۃ عن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما الا الترمذی فعندہ فضل الصیام وحدہ[2]۔

بیشك سب روزوں میں پیارے الله تعالٰی کو داؤد کے روزے ہیں اور سب نمازوں میں پیاری داؤد کی نماز ہے علیہ الصلوٰۃ والسلام(اس کو ائمہ صحاح ستہ اور امام محمد نے عبدالله بن عمرر ضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیاہے لیکن امام ترمذی کی روایت میں صرف روزوں کی فضیلت کا ذکر ہے۔ت)

علماء فرماتے ہیں مستحب نمازوں میں صلوٰۃ الولدین یعنی ماں باپ کی نماز ہے۔

فی ردالمحتار عن الشیخ اسمٰعیل عن شرح شرعۃ الاسلام من المندوبات صلوٰۃ التوبۃ

ردالمحتارمیں شیخ اسمعیل سے بحوالہ شرح شرعۃ الاسلام منقول ہے کہ مستحب نمازوں میں صلوٰۃ التوبہ

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التہجد باب من نام عندالسحر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۵۲ و ۴۸۶

[2] صحیح مسلم کتا ب الصیام با ب النہی عن صوم الدہر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن