دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

جانور کوئی مجوسی ذبح کرے تو حرام ہوگیا اگر چہ مالك مسلم تھا،اور مجوسی کا جانور مسلمان ذبح کرے تو حلال اگر چہ مالك مشرك تھا،یا زید کا جانور عمرو ذبح کرے اور قصدا تکبیر نہ کہے حرام ہوگیا،اگرچہ مالك برابر کھڑا سو بار بسم الله الله اکبر کہتا رہے اور ذابح تکبیر سے ذبح کرے تو حلال،اگر چہ مالك ایك بار بھی نہ کہے،ذابح کلمہ گو نے غیر خدا کی عبادت وتعظیم مخصوص کی نیت سے ذبح کیا توحرام ہوگیا اگر چہ مالك کی نیت خاص الله عزوجل کے لئے ذبح کی تھی۔

یونہی ذابح نے خاص الله عزوجل کے لئے ذبح کیا تو حلال اگر چہ مالك کی نیت کسی کے واسطے تھی تمام صورتوں میں حال ذابح کا اعتبار ماننا اور اس شکل خاص میں انکار کرجانا محض تحکم باطل ہے جس پر شرع مطہر سے اصلا دلیل نہیں،ولہذا فقہائے کرام خاص اس جزئیہ کی تصریح فرماتے ہیں کہ مثلا مجوسی نے اپنے آتشکدہ یا مشرك نے اپنے بتوں کے لئے مسلمان سے بکری ذبح کرائی اور اس نے تکبیر کہہ کر ذبح کی حلال ہے،کھائی ہے،اگر چہ یہ بات مسلم کے حق میں مکروہ،فتاوٰی عالمگیری وفتاوٰی تاتارخانیہ و جامع الفتاوٰی میں ہے:

مسلم ذبح شاۃ المجوسی لبیت نارہم او الکافر لا لھتہم توکل لانہ سمی اﷲ تعالٰی ویکرہ للمسلم [1]۔

مسلمان نے مجوسی کی بکری اس کے آتشکدہ کے لئے یا کسی اور کافر کی اس کے معبودوں کے لئے ذبح کی تو بکری کھائی جائے کیونکہ اس نے الله تعالٰی کے نام سے ذبح کی ہے اور یہ عمل مسلمان کو مکروہ ہے۔(ت)

پھر مسلمان ذابح کی نیت بھی وقت ذبح کی معتبر ہے اس سے قبل وبعد کا اعتبار نہیں ذبح سے ایك آن پہلے تك خاص الله عزوجل کے لئے نیت تھی،ذبح کرتے وقت غیرخدا کے لئے اس کی جان دی،ذبیحہ حرام ہوگیا،وہ پہلی نیت کچھ نفع نہ دے گی،یونہی اگر ذبح سے پہلے غیر خداکے لئے ارادہ تھا ذبح کے وقت اس سے تائب ہو کر مولٰی تبارك وتعالٰی کے لئے اراقت دم کی تو حلال ہوگیا یہاں وہ پہلی نیت کچھ نقصان نہ دے گی،ردالمحتارمیں ہے:

اعلم ان المدار علی القصد عند ابتداء الذبح [2]۔

معلوم ہونا چاہئے کہ ذبح کی ابتداء میں قصد کا اعتبار ہے۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الذبائح الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۲۸۶

[2] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن