دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

کرایا،ا ورمیلاد بھی زید نے پڑاھوایا،تو زید کے مکان پر میلاد پڑھنا جائز ہے یانہیں،اور کھانا زید کا میلاد خواں نے کھایا تو وہ اس کے حق میں کیسا ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

ذکر میلاد شریف بہ نیت ہدایت پڑھے،ا ور اس میں ایسی ارواح کی تکریم سے ممانعت کرے جن کا اسلام تك معلوم نہیں،بلکہ بعض علماء نے انھیں ارواح خبیثہ لکھا،اور وہ مرغ وغیرہ ذبیحہ نہ کھائے جو ایسوں کےلئے ذبح ہوا،اور بہتریہ ہے کہ اس کے یہاں کا اور کھانا بھی نہ کھائے،جب تك وہ توبہ نہ کرے زجرالہ و توبیخا اور اگر یہ عالم مقتدٰی ہے تو ایسوں کے ساتھ اور انکے یہاں کھانا کھانے سے احترازاور اہم ہے۔کما نص علیہ فی الہندیۃ وغیرھا(جس طرح کہ ہندیہ وغیرہ میں اس پر نص کی گئی ہے۔ ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲۴:                              از کلی ناگر ضلع پیلی بھیت مرسلہ اکبر علی صاحب                           ۶ جمادی الآخرہ ۱۳۲۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك مکان میں چچا اور بھائی اور بھتیجا رہتے ہیں،اور حقہ پانی ان سب کاایك ہے،اور بھتیجے نے شیخ سدو کے نام سے جانور ذبحہ کیا اور کوئی مولوی صاحب اس کے چچا یا بھائی کے یہاں آکر ٹھہرے،او رمولوی صاحب کو معلوم ہوگیا کہ ان کا بھتیجا غیر الله کے نام کا جانور ذبح کرواتاہے اور چچا اور بھائی کوکھلاتاہے،تو جو مولوی صاحب اس کے چچا کے یہاں مقیم ہیں ان مولوی صاحب کو ان کے گھر کا کھانا درست ہے یا نہیں اور مولوی صاحب سے کہا گیا کہ اس کے گھر کا کھانا نہ کھاؤ،تو درجواب مولوی صاحب نے کہا کہ تم کون ہو ہم کسی کا کہنے کو نہیں مان سکتے ہیں مولوی صاحب کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

جانور جو الله عزوجل کے نام پر ذبح کیا جائے اور اس سے الله عزوجل ہی کی طرف تقرب مقصود ہو اگر چہ اس پر باعث مسلمان کا اکرام،یا اولیاء کرام کا،خواہ اموات مسلمین کو ایصال ثواب یا اپنے کوئی جائز مثل تقریب شادی ونکاح وغیرہ یا جائز انتفاع مثل گوشت فروشی قصاباں ہو تو اس کے جائز وحلال ہونے میں شك نہیں،الله تعالٰی فرماتاہے:

" وَمَا لَکُمْ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ

"[1]

تمھیں کیا ہوا کہ اس چیز سے نہ کھاؤ جس پر الله سبحانہ کانام پاك لیا گیا۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۱۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن