دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

کو جائز ہے یانہیں؟ اور " وَمَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللہِۚ"[1]سے مراد قبل ذبح کے پکارا جاناہے یا وقت ذبح کے؟

الجواب الملفوظ

اصل کلی اس میں یہ ہے کہ ذابح کی نیت اور وقت ذبح اس کے تسمیہ کا اعتبار ہے اس کے سوا کسی بات کا لحاظ نہیں،اگر مالك نے خاص الله عزوجل کے لئے نیت کی ہے اورذابح نے بسم الله کی جگہ بسم فلاں کہا،یا بسم الله ہی کہا اور اراقت دم سے عبادت غیر خدا مقصود رکھی ذبیحہ مردار ہوگیا،اور اگر مالك نے کسی غیر خدا اگر چہ بت یا شیطان کےلئے نیت کی اور اسی کے نام کی شہرت دی اور اسی کے ذبح کرنے کے واسطے ذابح کودیا،اور ذابح نے خاص الله عزوجل کے لئے اس کانام پاك لے کر ذبح کیابنص قطعی قرآن حلال ہوگیا۔

قال اﷲ تعالٰی " وَمَا لَکُمْ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ"[2] ۔

الله تعالٰی نے فرمایا:تمھیں کیا ہوا کہ اس چیزمیں سے نہ کھاؤ جس پر الله کانام ذکر کیا گیا۔(ت)

عالمگیری میں ہے:

مسلم ذبح شاہ المجوسی لبیت نارھم او الکافر لا لہتہم توکل لانہ سمی اﷲ تعالٰی ویکرہ للمسلم، کذا فی التاتارخانیۃ [3]۔

مسلمان نے مجوسی کی بکری ذبح کی ان کے آتشکدہ کے لئے،یا کسی کافر کی بکری ان کے معبودوں کے لئے ذبح کی تو کھائی جائے کیونکہ مسلمان نے الله تعالٰی کا نام لے کر ذبح کی ہے اور مسلمان کو یہ عمل مکروہ ہے تاتارخانیہ میں یونہی ہے۔(ت)

اس مسئلہ کی تحقیق وتفصیل ہمارے رسالے سبل الاصفیاء فی حکم الذبح للاولیاء میں ہے اور شیخ سدو کوئی بزرگ نہیں بلکہ ایك خبیث روح ہے،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲۳:از قصبہ کلی ناگر تھانہ مادھوٹانڈہ پرگنہ پورنپور،ضلع پیلی بھیت مرسلہ محمد اکبر علی صاحب ۱۹ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے شیخ سدو کے نام سے مرغ وغیرہ ذبح


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۷۳ 

[2] القرآن الکریم ۶/ ۱۲۱

[3] فتاوٰی ہندیہ کتاب الذبائح نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۲۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن