30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۱۶: مرسلہ مولانابخش ہولاپاڈنگ چاہ بگان ڈاکخانہ لٹاکوباڑی ضلع ڈونگ بتاریخ ۷ شعبان ۱۳۳۳ھ
جناب مولانااحمد رضاخاں صاحب مصدر اشفاق فراواں ومحزن الطاف بیکراں برحال بیکساں،بعد سلام مسنون اسلام مشہور،ضمیر مبین یاد کے عرصہ بعید منقضی ہوتاہے کہ خاکسار نے حضور کے گوش گزار کیا تھا کہ کوئی مشرك یا کافر کسی جانور کو کالی یا بھوانی کے بھوگ چڑھاوے،اور بل دینے کو لے جائے اور بل نہ دے یعنی گردن نہ مارے،صرف کان کاٹ کر چھوڑ دے یہ کہہ کر کے "یابھوانی یا کالی یہ تمھارا بھوگ ہے"تو اس جانور کو ذبح کرنا اور کھانا مسلمانوں کو جائزا ور درست ہے یانہیں؟ ہم نے ان کو بموجب آیہ شریف" وَمَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللہِۚ"[1](ذبح کے وقت غیرالله کا نام پکارا گیا۔ت)منع کیا کہ جس جانور یا مٹھائی وغیرہ کو مشرك یا کافر اپنے بتوں کو چڑھائیں وہ نہ کھانا چاہئے،تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ عالموں نے فتوٰی دیاہے کھانے کے لئے،اس وجہ سے ہم لوگ چڑھائے ہوئے جانور کو کھاتے ہیں،چونکہ اس زمانہ میں بہت سا اختلاف ہورہاہے اور لوگوں نے کئی ایك طریقہ اختیار کیاہے اس لئے آپ سے التجا ہے کہ آپ گویا اس وقت کے امام ہیں ہادی گمراہاں سمجھ کردرخواست کرتے ہیں شاید ہم غلطی پر ہوں اور آپ کے باعث ہم کو راہ راست نصیب ہو لله جواب خط سے ضرور سرفراز فرمائیں،اس کا اجر آپ کو الله تعالٰی عطا فرمائے گا،جواب کے لئے لفافہ خط کے ساتھ شامل خدمت والا میں ارسال کرتاہوں،
الجواب:
مشرکین اپنے بتوں کے لئے سانڈ چھوڑتے اسے سائبہ کہتے جسے کان چیر کر چھوڑتے اسے بحیرہ کہتے اور ان جانوروں کو حرام جانتے،الله تعالٰی نے ان کو رد فرمایا کہ:
|
" مَا جَعَلَ اللہُ مِنۡۢ بَحِیۡرَۃٍ وَّلَا سَآئِبَۃٍ وَّلَا وَصِیۡلَۃٍ وَّلَا حَامٍ ۙ وَّلٰکِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ وَ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾"[2] |
الله نے مقرر نہیں کیا ہے کان چرا ہوا اور نہ بحار اور نہ وصیلہ اور نہ حامی،ہاں کافر لوگ الله پر جھوٹا افتراء باندھتے ہیں اور ان میں اکثر نرے بے عقل ہیں،(ت) |
یعنی یہ باتیں الله نے تو ٹھہرائیں نہیں لیکن کافر ان پر جھوٹ باندھتے ہیں،تو ان جانوروں کو حرام بنانا کافروں کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع