30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بہ۔قال معناہ اذا اعتلف ایاما بعد ذٰلك کالجلالۃ کذا بخط شیخنا عن الخانیۃ [1]۔ |
نہیں،انھوں نے فرمایا اس کا معنی یہ ہے کہ اس کے بعد وہ چارہ کھاتا رہا تووہ جلالہ یعنی گندگی کھانیوالے جانور کی طرح ہے ہمارے شیخ کے سے یوں خانیہ سے منقول ہے۔ |
ہندیہ کی کتاب الصید والذبائح میں ہے:
|
الجدی اذا کان یربی بلبن الاتان والخنزیران اعتلف ایاما،فلا باس لانہ بمنزلۃ الجلالۃ والجلالۃ اذا حبست ایاما فعلفت لاباس بہا فکذا ہذا،کذا فی الفتاوٰی الکبری [2]۔ |
بکری کا بچہ گدھی یاخنزیر کے دودھ سے پرورش پائے پھر چند روز چارہ کھالے تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ گندگی کھانے والے جانور کی طرح ہے اور یہ گندگی کھانے والا اگرچند روز قیدمیں رکھا جائے اور چارہ کھائے تو کوئی حرج نہیں اسی طرح یہ بھی ہے،فتاوٰی کبرٰی میں ایسے ہی ہے۔(ت) |
اسی طرح خزانۃالمفتین میں برمز فتاوٰی کبرٰی سے منقول:
|
فقدعلق نفی الباس علی الاعتلاف فافاد وجودہ عند عدمہ،والباس انما ہو فیما ینہی عنہ۔ |
انھوں نے حرج کی نفی کو چارہ کھانے سے معلق کیا ہے تو چارہ نہ کھانے کی صورت میں حرج کا وجود ثابت ہوتاہے اور حرج کا تعلق ممنوع چیز ہے(ت) |
لہذا اختلاف علماء سے بچنے کے لئے اسلم وہی ہے کہ چند روز کا وقفہ دے کر ذبح کریں،والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۱۴: از شیرپور ضلع پیلی بھیت مرسلہ محمد منگل خانصاحب تعلقدار ۳ ربیع الاول شریف ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ ایك بچہ ہرنی کا کتی کا دودھ پی کر پرورش ہوا اس کا گوشت کھانا جائزہے یا نہیں؟
الجواب:
اگر اب دودھ چھوڑے ہوئے ایك زمانہ گزرا تواس کا گوشت حلال ہے۔اور اگر اب بھی پیتاہے تو چند روز وہ دودھ چھڑائیں، پاك دودھ پلائیں یا چارہ کھلائیں،یہاں تك کہ پیٹ میں وہ دودھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع