30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے خریدبتاتا تھا،مول لینا چاہا کہ گوشت درکار تھا،نہ بیچا اور کہا جب ذبح ہوگا گوشت کاحصہ خرید لینا،ذبح کیا تو گلے میں ایك کروٹ کو چھری داخل کردی تھی رگیں نہ کاٹیں،اس سے کہہ دیا گیا کہ اب یہ سوئر ہے ہمارے کسی کام کا نہیں بلکہ نصارٰی کے یہاں صد سال سے ذبح شرعی نہیں،فتاوٰی قاضی خاں میں نقل فرمایا:
|
النصرانی لاذبیحۃ لہ۔وانما یا کل ہو ذبیحۃ المسلم و یخنق [1]۔ |
نصرانی کا ذبیحہ ہی نہیں،وہ مسلمان کا ذبیحہ کھا لیتاہے اور وہ جانور کا گلا گھونٹتاہے۔(ت) |
تو نصارائے زمانہ کا ذبیحہ ضرور حرام یہود کا حال معلوم نہیں۔اگر ان کے یہاں بھی ترك تکبیر یا ذبح کی تغیر ہو تو حکم حرمت ہے ورنہ بے ضرورت،ناپسندی وکراہت والله سبحنہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۶:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص فرقہ غیر مقلدین یا فرقہ قادیانی یا وہابیہ سے ہو اس کے ہاتھ کا ذبیحہ واسطے اہل سنت وجماعت کے کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟
الجواب:
قادیانی صریح مرتد ہیں۔ان کا ذبیحہ قطعی مردار ہے۔اور غیر مقلدین وہابیہ پر بوجوہ کثیرہ الزام کفر ہے۔ان میں جو منکر ضروریات دین ہیں وہ تو بالاجماع کافرہی ہیں،ورنہ فقہائے کرام ان پر حکم کفرفرماتے ہیں اور ذبیحہ کا حلال ہونا نہ ہونا حکم فقہی ہے خصوصا وہی احتیاط کہ مانع تکفیر ہو،یہاں ان کے ذبیحہ کے کھانے سے منع کرتی ہے کہ جمہور فقہاء کرام کے طورپر حرام و مردار کا کھانا ہوگا،لہذا احتراز لازم ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۷: ا زبریلی محلہ قراولاں مسئولہ عبدالکریم خیاط قادری رضوی ۲۳ محرم ۱۳۳۱ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید کا خسر دیوبندی ہے وہ اپنی قیمت سے گوشت خرید کر بھیجتاہے۔لانے والا بھی دیوبندی ہے تو یہ گوشت حلال ہے یانہیں؟ نیز دیوبندی کی قربانی کا گوشت کیساہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
دیوبندی کا ذبیحہ مردار ہے۔اور دیوبندی کا بھیجا ہوا گوشت اگرچہ مسلمان کا لایا ہوا ہو مردار ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۸: از نجیب آباد مسئولہ جناب احمد حسن خاں صاحب رضوی بتاریخ ۲۸ محرم ۱۳۳۰ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بعض اوقات وہابیوں سے ذبیحہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع