دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

فی حل ذبیحتہم اختلاف العلماء کما بیناہ فالاخذ بجانب الحرمۃ اولی عند عدم الضرورۃ [1]۔

ذبیحہ کے حلال ہونے میں علماء کا اختلاف ہے جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے ضرورت نہ ہو تو حرمت کی جانب کو ترجیح ہے۔(ت)

یہ سب اس صورت میں ہے کہ وہ ذبح بطور ذبح کریں،اور وقت ذبح خالص الله عزوجل کا نام پاك لیں،مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نام شریك نہ کریں اگر چہ دل میں مسیح ہی کو خدا جانیں،بالجملہ نہ قصدا تکبیر چھوڑیں نہ تکبیر میں شرك ظاہر کریں ورنہ جو ذبیحہ ان شرائط سے خالی ہو وہ مسلمان کا بھی حرام ومردار ہوتاہے چہ جائیکہ کتابی، ردالمحتارمیں ہے:

لاتحل ذبیحۃ من تعمد ترك التسمیۃ مسلما او کتابیا نص القراٰن [2]۔

قصدا بسم الله کو ترك کرنے والے کا ذبیحہ حلال نہیں ہے وہ مسلم ہو یا کتابی قرآن کی نص کی بناء پر۔(ت)

درمختارمیں ہے:

شرط کون الذابح مسلما اوکتابیا ذمیا اوحربیا الا اذا سمع منہ عندالذبح ذکر المسیح [3]۔

ذبح کرنے والے کا مسلمان یا کتابی ذمی یا حربی ہونا شرط ہے۔ہاں اگر ذبح کے وقت ان سے مسیح کانام سنا جائے تو ناجائز ہے۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

ولوسمع منہ ذکر اﷲ تعالٰی لکنہ عنی بالمسیح قالوا یوکل الا اذا نص فقال باسم اﷲ الذی وہوثالث ثلثۃ، ہندیۃ [4]۔

اگر عیسائی سے الله تعالٰی کا نام سنا لیکن اس سے مراد اس نے مسیح کا لیا تو فقہاء نے فرمایا کھالیا جائے ہاں اگر صراحۃ"باسم الله تعالٰی جو کہ تین کا تیسرا ہے"کہیں تو نہ کھائیں، ہندیہ (ت)

نصارٰی زمانہ کاحال معلوم ہے کہ نہ وہ تکبیر کہیں نہ ذبح کے طور پر ذبح کریں،مرغ وپرند کا تو گلا گھونٹتے ہیں،اور بھیڑ بکری کو اگر چہ ذبح کریں،رگیں نہیں کاٹتے،فقیر نے بھی اسے مشاہدہ کیا ہے۔

ذیقعدہ ۱۲۹۵ھ میں کپتان کی ملك سے سمور کا ایك مینڈہا جہاز میں دیکھا گیا جسے وہ چالیس روپے


 

 



[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر کتاب النکاح باب المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۲۸

[2] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۹۰

[3] درمختار کتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۲۸

[4] ردالمحتار کتاب الذبائح داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن