30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن مجید سے ایك حرف،ایك نقطہ کی نسبت ادنٰی احتمال کے طور پر کہے کہ شاید کسی نے گٹھادیا یا بڑھادیا یابدل دیا ہو وہ کافر ہے اور قرآن عظیم کا منکر،یونہی جو کسی غیرنبی کو کسی نبی سے افضل بتائے وہ بھی کافر،ا ور جبکہ ان اشقیاء نے باوصف ادعائے اسلام عقائد کفر اختیار کئے تو مرتد ہوئے،فتاوٰی عالمگیری میں ہے:
|
ھؤلاء القوم خارجون عن ملۃ الاسلام و احکامہم احکام المرتدین [1]۔ |
یہ قوم ملت اسلامیہ سے خارج ہے ان کے احکام مرتدین والے ہیں۔(ت) |
اور مرتد کے ہاتھ کا ذبیحہ نراحرام ومردار سوئر کی مانند ہے اگرچہ اس نے لاکھ تکبیریں پڑھ کر ذبح کیا ہو،درمختارمیں ہے:
|
لاتحل ذبیحۃ غیر کتابی من وثنی ومجوسی و مرتد [2]۔ |
غیر کتابی کا ذبیحہ حلال نہیں ہے خواہ وہ بت پرست ہو مجوسی ہو یا مرتد ہو۔(ت) |
اسی طرح جس مذہب کا عقیدہ حد کفر تك پہنچا ہو،جسے نیچیری کہ وجود ملائکہ ووجود جن وجود شیطان وجود آسمان وصحت معجزائے انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃوالسلام وحشر ونشر وجنت و نار بطور عقائد اسلام وغیرہا بہت ضروریات دینیہ سے منکر ہیں۔یونہی وہ وہابی کہ حضورپر نور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے مثل سات یا چھ یا دو یا ایك خاتم النبیین کسی طبقہ زمین میں کبھی موجود مانے یا ہمارے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بعد کسی اور کو نبوت ملنی جائز جانے اور اسے آیۃ وخاتم النبیین کے مخالف نہ سمجھے،یانبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی توہین شان اقدس کے لئے حضور کو بڑا بھائی،اپنے آپ کو چھوٹا بھائی کہے،یا حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت یہ ناپاك کلمہ لکھے کہ مرکر مٹی میں مل گئے،وعلی ہذالقیاس جو بد مذہب ضروریات دین اسلام میں سے کسی عقیدہ کا منکر ہو یا اس میں شرك کرے یا تاویلیں گھڑے،باجماع تمام علماء اسلام وہ سب کے سب کافر ومرتد ہیں اگر چہ لوگوں کے سامنے کلمہ،نماز قرآن پڑھتے،روزہ رکھتے،اپنے آپ کو سچا پکا مسلمان جتاتے ہوں کہ جب وہ ضروریات اسلام کے منکر ہوئے تو انھوں نے خدا ورسول وقرآن کو صاف صاف جھٹلایا،پھریہ جھوٹے طورپر کلمہ وغیرہ کیا نفع دے سکتاہے۔نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی منافق لوگ کلمہ ونماز پڑھتے اور اپنے آپ کوقسمیں کھاکھاکر مسلمان بتاتے تھے اور الله تعالٰی نے ان کی ایك نہ سنی اور صاف فرمایا " وَ اللہُ یَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱﴾ "[3] الله گواہی دیتاہے کہ یہ لوگ نرا جھوٹا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع