30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲۱)ہمارے امام اعظم رضی الله تعالی عنہ کے نزدیك بچہ تام الخلقۃ بھی کہ من وجہ جز و حیوان ہے یتصل بالام ویتغذی بغذائہا،ویتنفس بتنفسہا(ماں سے متصل ماں کی ماں کی غذا سے اور اس کی سانس سے سانس پاتاہے۔ت)حرام ہے خواہ اس کے پوست پر بال آئے ہوں یا نہیں،مگر جبکہ زندہ نکلے اور ذبح کرلیں،ہدایہ میں ہے:
|
من نحرناقۃ اوذبح بقرۃ،فوجد فی بطنہا جنینا میتا لم یوکل،اشعر اولم یشعر [1]۔ |
جس نے اونٹنی یا گائے ذبح کی تو اس کے پیٹ میں بچہ مردہ ہو تونہ کھایا جائے اس پر بال ہوں یا نہ ہوں۔(ت) |
شامی میں علقہ ومضغہ کی نجاست لکھ کر فرماتے ہیں:وکذا الولد اذالم یستہل [2](یونہی بچہ جب نہ چیخے۔ت)
(۲۲)یونہی نطفہ بھی حرام ہے خواہ نر کی منی مادہ کے رحم میں پائی جائے یا خود اسی جانور کی منی ہو،ردالمحتارمیں ہے:
|
فی البحروالتتارخانیۃ ان منی کل حیوان نجس [3]۔ |
بحر اور تتارخانیہ میں ہے کہ ہر حیوان کی منی نجس ہے۔(ت) |
اب سات کے سہ گونہ سے بھی عددبڑھ گیا اور ہنوز اور زیادات ممکن وہ سات اشیاء حدیث میں آئیں،اور پانچ چیزیں کہ علماء نے بڑھائیں،اور دس فقیر نے زیادہ کیں،ان بائیس مسائل اور باقی فروع وتفاریع سب کی تفصیل تام وتحقیق تمام فقیر کے رسالہ المنح الملیحۃ فیما نہی من اجزاء الذبیحۃ میں دیکھی جائے،الحمد ﷲ ما الہم،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۹۰: ا ز جڑودہ ضلع میرٹھ مرسلہ سید صابر جیلانی صاحب
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جانور کی کون سی چیز جائز اور حلال ہے اور کون سی چیز ناجائز وحرام ہے؟
الجواب:
حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں(۱)رگوں کا خون(۲)پتّا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع