دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 20 | فتاوی رضویہ جلد ۲۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۰

طرح کم بھی نہیں،فرج وذکر اگر گزر گاہ بول ومنی ہیں دُبرگزر گاہ سرگین ہے،مثانہ اگر معدن بول ہے شکنبہ و رودہ مخزن فرث ہے اب چاہے اسے دلالۃ النص سمجھئے خواہ اجرائے علت منصوصہ،الحمدلله بعد اس کے فقیر نے ینابیع سے تصریح پائی،کہ امام رضی الله تعالٰی عنہ نے دبر کی کراہت پر تنصیص فرمائی،رحمانیہ میں ہے:

فی الینابیع کرہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الشاۃ سبعۃ اشیاء الذکر والانثیین والقبل والدبر والغدۃ و المثانۃ والدم،قال ابوحنیفۃ الدم حرام بالنص،والستۃ نکرہہا لانہا تکرہہا الطبائع [1]۔

ینابیع میں کہ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بکری کے سات اجزاء ذکر،خصیے،مادہ کی شرمگاہ،پاخانہ کی جگہ،غدود، مثانہ اور خون کو مکروہ فرمایا،اور امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا:خون نص کے ذریعہ حرام اور باقی چھ کو ہم مکروہ سمجھتے ہیں کیونکہ طبائع ان سے نفرت کرتے ہیں۔(ت)

(۲۰)وہ گوشت کا ٹکڑا جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے جسے مضغہ کہتے ہیں،اجرائے حیوان سے ہے۔اور وہ بھی بلا شبہ حرام عام ازیں کہ مخلقہ ہویا غیر مخلقہ،یعنی ہنوز اس میں اعضاء کی کلیاں پھوٹی ہوں یا صرف لوتھڑا ہو،

فقد اسلفنا عن السغناقی والزیلعی والشامی انہا نجسۃ،ومعلوم ان کل نجس حرام،وقد قال فی الہدایۃ فی الجنین التام الخلقۃ انہ جزء من الام حقیقۃ لانہ متصل بہا حتی یفصل بالمقراض [2]الخ قلت ویدل علیہ صحۃ الاستثناء وھو حقیقۃ فی الاتصال واذا کان ذٰلك کذالك فالمضغۃ اولی بالجزئیۃ، وھذا یدل ان السبع لم تستوعب الاجزاء،فضلا من الاخلاط اخوات الدماء۔

ہم سغناقی،زیلعی اور شامی سے پہلے نقل کرچکے ہیں کہ وہ نجس ہے۔اور ہر نجس کا حرام ہونا معلوم ہے اور ہدایہ میں فرماچکے ہیں کہ ماں کے پیٹ میں مکمل خلقت بچہ ماں کا جز ہے کیونکہ وہ حقیقی جز ہے حتی کہ اس کو کاٹ کر جدا کیا جاتا ہے،میں کہتاہوں اور اس پر استثناء کی صحت دلالت کرتی ہے اور استثناء کی حقیقت اتصال ہے تو جب معاملہ یوں ہے تو مضغہ بطریق اولٰی ماں کا جز ہے۔اس سے اس بات پر دلالت ہے کہ سات کا عدد پورے اجزاء کو شامل نہیں چہ جائیکہ خون کی آمیزش سے پیدا ہونے والے امور کو شامل ہوں۔(ت)

 


 

 



[1] رحمانیہ

[2] الہدایہ کتاب الذبائح مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن